نوجوان آل راؤنڈر رضا اللہ نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں وہ کارنامہ انجام دیا جو اس سے پہلے کوئی ملکی اور غیر ملکی کرکٹر انجام نہ دے سکا۔
انگلینڈ میں پہلی بار وائٹ واش کے بعد جہاں پاکستان ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں پر تنقید کی جا رہی ہے، وہیں ایجسٹن میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے نوجوان کھلاڑی رضا اللہ کی شاندار کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے۔
رضا اللہ کو ٹیم میں بطور فاسٹ بولر شامل کیا گیا، لیکن دوسری اننگ آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 81 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر انہوں نے نہ صرف پاکستان کو اننگ کی شکست سے بچایا بلکہ اپنے پہلے ہی میچ میں عالمی ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔
نوجوان کرکٹر نے اپنے ڈیبیو میچ میں 9 چھکوں کی مدد سے سب سے بڑی انفرادی اننگ کھیلنے کا عالمی ریکارڈ بنایا۔ انہوں نے محمد عباس کے ساتھ نویں وکٹ کے لیے 121 رنز کی شاندار شراکت بھی قائم کی۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی نے 2008 میں 9 چھکوں کی مدد سے 77 رنز بنائے تھے۔
رضا اللہ نے اس کے ساتھ ہی ڈیبیو پر تیز ترین نصف سنچری اور نویں نمبر پر سب سے بڑی اننگ کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
نوجوان آل راؤنڈر رضا اللہ نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں وہ کارنامہ انجام دیا جو اس سے پہلے کوئی ملکی اور غیر ملکی کرکٹر انجام نہ دے سکا۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments