Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

غصے میں آ کر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ درست نہیں، کوہلی 10 سال بعد پچھتائیں گے: کپل دیو

Admin
By Admin
Nov 17, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

غصے میں آ کر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ درست نہیں، کوہلی 10 سال بعد پچھتائیں گے: کپل دیو
غصے میں آ کر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ درست نہیں، کوہلی 10 سال بعد پچھتائیں گے: کپل دیو — November 17, 2026
بھارت کے سابق کپتان کپل دیو نے ویرات کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 10 سال بعد اپنے اس فیصلے پر پچھتائیں گے۔

کپل دیو نے مئی 2025ء میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے ویرات کوہلی کے فیصلے کو ان کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ کوہلی کو ٹیسٹ کرکٹ نہیں چھوڑنی چاہیے تھی کیونکہ ان کی فٹنس دیگر کھلاڑیوں سے کہیں بہتر ہے اور وہ 25 سالہ کرکٹر کو بھی فٹنس میں چیلنج کر سکتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں کپل دیو نے کہا ہے کہ غصے میں آکر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرنا درست نہیں، کھلاڑیوں کو سابق بھارتی کرکٹر موہندر امرناتھ کی طرح ہونا چاہیے، جنہیں کئی مرتبہ ٹیم سے ڈراپ کیا گیا لیکن انہوں نے واپسی کر کے خود کو ثابت کیا۔

کپل دیو نے بھارتی کپتان روہت شرما کے مستقبل پر بھی اظہار خیال کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ روہت شرما کے کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ سلیکٹرز پر چھوڑ دینا چاہیے، وہ ملک کے لیے بہت خدمات انجام دے چکے ہیں، تاہم کوئی بھی کھلاڑی ہمیشہ کھیلتا نہیں رہ سکتا۔

انہوں نے کہا ہے کہ سنیل گواسکر، سچن ٹنڈولکر، انیل کمبلے، روی چندرن ایشون اور مہندر سنگھ دھونی جیسے بڑے کھلاڑی بھی 1 دن کھیل سے رخصت ہوئے، ہر کھلاڑی کو 1 دن جانا ہوتا ہے۔

بھارت کے سابق کپتان کپل دیو نے ویرات کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 10 سال بعد اپنے اس فیصلے پر پچھتائیں گے۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn