پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو سیاسی قیدی سمجھتے ہیں اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بغیر یہ ملک نہیں چل سکتا۔
کراچی پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سیاسی قیدیوں کو آزاد کرنا پڑے گا، آج نہیں تو کل یہ ہونا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میں عمران خان کو سیاسی قیدی سمجھتا ہوں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ہر وزیراعظم پہلے پرائم منسٹر بنتا ہے، پھر جیل جاتا ہے۔
’تو یا میں یہ مانوں کہ اس ملک کی تاریخ میں ہر وزیراعظم چور ہے یا میں یہ مانوں کہ اس ملک میں تمام وزرائے اعظم سیاسی انتقام کا شکار ہیں۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’وہ دن دیکھنا چاہتا ہوں جب کوئی وزیراعظم بنے تو بعد میں جیل نہ جانا پڑے۔‘
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمان پر اعتماد بحال کرنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینا پڑے گا۔ ’مولانا (فضل الرحمن) کے ساتھ ساتھ آپ کو پی ٹی آئی، عمران خان کی جماعت کا بھی، نام لینا بھی سیکھنا ہو گا۔‘
’آپ کو ان کا اعتماد بحال کرنا پڑے گا۔‘
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بغیر جو اب سیاسی سٹیک ہولڈر ہے، چاہے میں اسے پسند کروں یا نہ کروں، بغیر ملک نہیں چل سکتا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو سیاسی قیدی سمجھتے ہیں اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بغ...
Source: Admin