Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ٹرمپ کی فلپائن میں انڈیا، جاپان اور آسٹریلیا کے وزرائے اعظم سے ملاقات: ’مودی بہت سخت آدمی ہیں‘

Admin
By Admin
Nov 17, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

ٹرمپ کی فلپائن میں انڈیا، جاپان اور آسٹریلیا کے وزرائے اعظم سے ملاقات: ’مودی بہت سخت آدمی ہیں‘
ٹرمپ کی فلپائن میں انڈیا، جاپان اور آسٹریلیا کے وزرائے اعظم سے ملاقات: ’مودی بہت سخت آدمی ہیں‘ — November 17, 2026
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلپائن میں موجود ہیں جہاں وہ دو برس کے بعد ہونے والے کواڈ کے پہلے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ اس گروپ کا آخری اجلاس 2024 میں امریکی ریاست ڈیلاویئر میں جو بائیڈن کی صدارت کے دوران ہوا تھا۔

اس اجلاس امریکی صدر کے علاوہ جاپان کی وزیرِ اعظم سانائے تاکائیچی، آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم انتھونی البانیز اور انڈیا کے وزیرِ اعظم نریندر مودی شامل ہیں۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں رات گزارنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ چین کے شہر شین ژین روانہ ہوں گے جہاں وہ ایشیا پیسیفک رہنماؤں کے ایک سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس دورے کے دوران ان کی چینی صدر شی جنپنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ جوہری امور پر بات چیت بھی متوقع ہے۔

کواڈ اجلاس سے قبل میڈیا کی جانب سے جاپان، انڈیا اور آسٹریلیا کے رہنماؤں کے ساتھ اجلاس کے حوالے سے سوال پر پر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’ہمارے ان لوگوں اور ان ممالک کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔ً

انھوں نے مزید کہا کہ ’شروع ہی سے ہمارے تعلقات بہت اچھے رہے ہیں... یہ میرے دوست ہیں، اس لیے اس سے بھی مدد ملتی ہے۔‘

انڈین وزیرِ اعظم نریندر مودی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا ’وہ بہت سخت آدمی ہیں، اور وہ (جاپانی وزیرِ اعظم سانائے تاکائیچی) شاید ان سے بھی زیادہ سخت ہیں۔‘ پھر آسٹریلوی وزیرِ اعظم انتھونی البانیز کی طرف رخ کرتے ہوئے ٹرمپ نے مزاحیہ انداز میں کہا ’اور ہم... ہم ٹھیک ہیں۔‘

کواڈ میں کون شامل ہے؟

کواڈ، جسے باضابطہ طور پر ’کواڈری لیٹرل سکیورٹی ڈائیلاگ‘ کہا جاتا ہے، امریکہ، جاپان، آسٹریلیا اور انڈیا پر مشتمل ہے۔

اس کی بنیاد 2004 میں بحرِ ہند میں آنے والے سونامی کے بعد امدادی سرگرمیوں کے لیے ایک غیر رسمی گروپ کی صورت میں رکھی گئی تھی، جبکہ 2017 میں اسے دوبارہ فعال کیا گیا۔

اس کے مقاصد کیا ہیں؟

ہند و بحرالکاہل (انڈو پیسیفک) خطے پر توجہ مرکوز رکھنے والا کواڈ کہتا ہے کہ وہ ایک آزاد اور قواعد پر مبنی عالمی نظام کی حمایت کرتا ہے۔ تاہم اس کا غیر اعلانیہ مقصد اپنے خطے میں بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی حامل چین کا مقابلہ کرنا سمجھا جاتا ہے۔

حالیہ برسوں میں کواڈ کے رکن ممالک کے چین کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہوئے ہیں۔

اس وقت کیا داؤ پر لگا ہے؟

امریکہ کو اپنے اتحادیوں کو یہ یقین دلانا ہوگا کہ وہ اس خطے کے لیے پُرعزم ہے، جسے عالمی سلامتی اور خوشحالی کے لیے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔

اگرچہ کواڈ کے تمام رکن ممالک چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر تشویش رکھتے ہیں، لیکن دیگر معاملات پر ان کے مؤقف مختلف ہیں۔

چین کا کہنا ہے کہ خطے کے ممالک کو اس اتحاد سے محتاط رہنا چاہیے، جسے وہ ’ایشیائی نیٹو‘ قرار دیتا ہے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلپائن میں موجود ہیں جہاں وہ دو برس کے بعد ہونے والے کواڈ کے پہلے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ اس گروپ کا آخری اجلاس 2024 میں امریکی ریاست ڈیلاویئر میں جو با...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn