Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

’ڈرٹی بم کا حملہ‘، ممکنہ ایرانی خطرے کو ’انتہائی سنجیدگی‘ سے لے رہے ہیں: صدر ٹرمپ

Admin
By Admin
Nov 17, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

’ڈرٹی بم کا حملہ‘، ممکنہ ایرانی خطرے کو ’انتہائی سنجیدگی‘ سے لے رہے ہیں: صدر ٹرمپ
’ڈرٹی بم کا حملہ‘، ممکنہ ایرانی خطرے کو ’انتہائی سنجیدگی‘ سے لے رہے ہیں: صدر ٹرمپ — November 17, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی حکام واشنگٹن کو لاحق کسی بھی ممکنہ ایرانی خطرے کو ’انتہائی سنجیدگی‘ سے لے رہے ہیں۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب میڈیا رپورٹس میں ایران کی جانب سے مبینہ طور پر ’ڈرٹی بم‘ حملے کے منصوبوں کا ذکر کیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’اگر انہوں نے ایسا کیا تو انہیں ایسی قیمت چکانا پڑے گی جیسی کسی دوسرے ملک نے کبھی نہیں چکائی۔ ہم اس معاملے کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں کیونکہ وہ لوگ غیر متوقع رویہ رکھتے ہیں۔‘
سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق نئی امریکی انٹیلی جنس اطلاعات سے پتا چلتا ہے کہ ایران واشنگٹن میں صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کے سینیئر عہدیداروں کو نشانہ بنانے کے لیے مبینہ طور پر ڈرٹی بم یا کیمیائی حملے کے منصوبوں کا جائزہ لے رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ منصوبے فوری حملے کی نشاندہی نہیں کرتے بلکہ تہران کے لیے ممکنہ آپشنز کے طور پر زیر غور ہیں۔ تاہم انٹیلی جنس معلومات میں مخصوص مقامات اور ممکنہ اہداف کا ذکر موجود ہے، جس کے بعد امریکی حکام نے ہنگامی منصوبہ بندی اور حفاظتی اقدامات کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔
امریکی حکام ان اطلاعات کو اس بات کا عندیہ سمجھتے ہیں کہ ایران، جاری امریکی فوجی حملوں اور معاشی ناکہ بندی کے تناظر میں، کشیدگی بڑھانے کے امکانات پر غور کر رہا ہے۔
تاہم رپورٹ کے مطابق اس بات کا کوئی ثبوت موجود نہیں کہ تہران نے کسی حملے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ امریکی حکام کے درمیان اس بات پر بھی اختلاف پایا جاتا ہے کہ آیا ایران کے پاس ایسے حملے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے درکار نیٹ ورک یا افرادی قوت موجود ہے یا نہیں۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی ترجمان لارین بس نے کہا کہ انتظامیہ تمام ممکنہ خطرات کی نگرانی کر رہی ہے، تاہم فی الحال امریکی سرزمین کو کوئی ’قابلِ اعتبار اور فوری خطرہ‘ لاحق نہیں ہے۔

ایران نے متعدد امریکی میڈیا اداروں کی ان رپورٹس کو مسترد کیا ہے، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ تہران واشنگٹن ڈی سی کو کیمیکل ’ڈرٹی بم‘ سے نشانہ بنانے کی تیاری کر رہا ہے۔

منگل کو ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’ایران کے خلاف جارحیت کا آغاز کرنے والے اب اپنے مذموم عزائم کے لیے میڈیا میں ماحول ہموار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، بے بنیاد الزامات گھڑ کر اور انہیں پھیلا رہے ہیں۔ ان میں وہ حالیہ دعوے بھی شامل ہیں جو نیویارک ٹائمز نے شائع کیے اور مبینہ ’ڈرٹی بم‘ سے متعلق وہ من گھڑت بیانیہ بھی شامل ہے جسے سی این این نے فروغ دیا۔‘

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی حکام واشنگٹن کو لاحق کسی بھی ممکنہ ایرانی خطرے کو ’انتہائی سنجیدگی‘ سے لے رہے ہیں۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب میڈیا رپورٹس میں ا...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn