Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Activities

انڈیا کے کامیاب ترین کپتان ایم ایس دھونی آئی پی ایل سے بھی ریٹائر

Admin
By Admin
Nov 17, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

انڈیا کے کامیاب ترین کپتان ایم ایس دھونی آئی پی ایل سے بھی ریٹائر
انڈیا کے کامیاب ترین کپتان ایم ایس دھونی آئی پی ایل سے بھی ریٹائر — November 17, 2026
انڈین کرکٹ ٹیم سابق کپتان اور سٹار وکٹ کیپر اور بیٹر مہندر سنگھ دھونی المعروف ایم ایس دھونی نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے بطور کھلاڑی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے، تاہم اب وہ چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے ساتھ بطور مینٹور کام کریں گے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق چنئی سپر کنگز نے منگل کو اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ ’45 سال کے ایم ایس دھونی اب میدان میں بطور کھلاڑی نظر نہیں آئیں گے بلکہ ٹیم کی رہنمائی اور نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت میں اپنا کردار ادا کریں گے۔‘
ایم ایس دھونی نے چنئی سپر کنگز کی قیادت کرتے ہوئے ٹیم کو پانچ مرتبہ آئی پی ایل کا چیمپئن بنوایا۔ ان کی قیادت میں چنئی سپر کنگز کا شمار ٹورنامنٹ کی کامیاب ترین ٹیموں میں ہوتا ہے۔
چنئی سپر کنگز کی مالک روپا گروناتھ کا کہنا ہے کہ ’ایم ایس دھونی جیسا کھلاڑی زندگی میں ایک بار ہی سامنے آتا ہے۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ وہ ٹیم کے آغاز سے اس کے ساتھ رہے اور انہوں نے اس کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’ٹیم اس وقت تبدیلی کے مرحلے سے گزر رہی ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کی ترقی کے لیے دھونی کا تجربہ اور مہارت انتہائی اہم ثابت ہوگی۔‘
ایم ایس دھونی نے چنئی سپر کنگز کی جانب سے 272 میچز کھیلے اور پانچ ہزار 314 رنز بنائے، وہ فرنچائز کی جانب سے دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں جبکہ سب سے زیادہ میچز کھیلنے کا اعزاز بھی انہی کے پاس ہے۔
دباؤ میں پرسکون رہنے کی وجہ سے ’کیپٹن کول‘ کے نام سے مشہور ایم ایس دھونی اپنی جارحانہ بیٹنگ، میچ فنش کرنے کی صلاحیت اور مشکل حالات میں ٹیم کو فتح دلانے کے لیے جانے جاتے ہیں۔
ان کے بین الاقوامی کیریئر میں انڈیا کو سنہ 2007 کے ٹی 20 ورلڈ کپ اور سنہ 2011 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں چیمپئن بنوانا نمایاں کامیابیاں ہیں۔ انہوں نے سنہ 2020 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی, تاہم آئی پی ایل میں کھیلنا جاری رکھا۔
حالیہ سیزنز میں گھٹنے کی تکلیف اور بیٹنگ فارم میں کمی کے باعث میدان میں ان کی کارکردگی متاثر ہوئی۔
چنئی سپر کنگز کے مینجنگ ڈائریکٹر کاسی وشواناتھن نے کہا ہے کہ ’ایم ایس دھونی کی کامیابی صرف ٹرافیوں تک محدود نہیں بلکہ ان کی اصل میراث وہ انداز ہے جس سے انہوں نے ٹیم کو فتوحات دلائیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’اگرچہ شائقین انہیں پیلی جرسی میں میدان میں کھیلتے ہوئے نہیں دیکھ سکیں گے، تاہم وہ ٹیم کے کھلاڑیوں کی رہنمائی جاری رکھیں گے۔‘
آئی پی ایل کے 2027 کے سیزن کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی 16 دسمبر کو انڈین شہر گوا میں شیڈول ہے۔

انڈین کرکٹ ٹیم سابق کپتان اور سٹار وکٹ کیپر اور بیٹر مہندر سنگھ دھونی المعروف ایم ایس دھونی نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے بطور کھلاڑی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے، تاہم اب و...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn