Activities

بھوٹ بگان اردو گرلس ہائی اسکول کی طالبات میں ممتا بنرجی کے سبوز ساتھی اسکیم کے تحت سائیکلیں دی گئی ہیں: ریاض احمد

بھوٹ بگان اردو گرلس ہائی اسکول کی طالبات میں ممتا بنرجی کے سبوز ساتھی اسکیم کے تحت سائیکلیں دی گئی ہیں: ریاض احمد

ہوڑہ ضلع کے گھسڑی میں واقع بھوٹ بگان اردو گرلس ہائی اسکول کے سربراہ ، کونسلر و ایڈمنسٹریٹر ریاض احمد صاحب نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے سبوز ساتھی پروگرام کے تحت اپنے اسکول کے احاطے میں اسکول کی طالبا ت کے درمیان سائیکلوں کی تقسیم کی ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا یہ اسکیم ہے۔ وہ چاہتی ہیں کہ لڑکیوں کو اسکول جانے میں دشواری نہ ہو اسلئے انہوں نے طالبات کےلئے سائیکلوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ گاﺅں میں یہ اسکیم کافی کامیاب ہیں کیونکہ لڑکیوں کو دو ر دراز علاقے سے سفر کرکے اسکول جانا پڑتا ہے۔ یہاں ہمارے اسکول کی لڑکیوں کو دور سے آنا پڑتا ہے۔ اسلئے ان کےلئے سائیکلوں کو انتظام کیا گیاہے۔ دریں اثناءریاض احمد نے اپنے اسکول کے بارے میں بتایا کہ اس اسکول میں ہاسٹل بھی ہے۔ یہاں لڑکیاں رہ کر تعلیم حاصل کرسکتی ہیں۔ ان کے کھانے پینے اور رہنے اور تعلیم کا اہتمام ہے۔اس کے علاوہ اسکیل ڈیولپمنٹ بھی سکھایا جا تاہے۔ہاتھ کے کام کا بھی وہ تربیت لے سکتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ممتا بنرجی کی وجہ سے یہاں ہاسٹل ممکن ہوسکا ہے۔انہوں نے گارجین حضرات سے اپیل کی کہ وہ اپنے لڑکیوں کو یہاں داخلہ دلواسکتے ہیں۔ داخلے کےلئے علاقے کی کوئی پابندی نہیں ہے۔ کہیں بھی لڑکی یہاں آکر داخلہ لے سکتی ہیں۔ ان کا ایک لنگوئج اردو ہونا چاہئے۔ یہاں کلاس فائیو سے دس تک کی تعلیم فری ہے۔ہاسٹل میں رہ کر وہ تعلیم حاصل کرسکتی ہیں۔انہوںنے بتایا کہ یہاں ڈھائی سو لڑکیوں کے رہنے اور کھانے پینے کی گنجائش ہے۔اس سلسلے میں مزید جانکاری اور داخلہ کےلئے ریاض احمد صاحب سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments