Activities

بین المذاہب ہم آہنگی موجودہ وقت کی اہم ترین ضرورت   مولانا محمد شفیق قاسمی

بین المذاہب ہم آہنگی موجودہ وقت کی اہم ترین ضرورت مولانا محمد شفیق قاسمی

۲۰ ستمبر ۲۰۲۵ بروز سنیچر کو مغربی بنگال کے مردم خیز ضلع اتر دیناج پور میں ایک عظیم الشان بین المذاہب کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا جس میں آل انڈیا امام مؤذن سوشل اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن مغربی بنگال کے صدر مولانا محمد شفیق قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس طرح کا پروگرام موجودہ وقت کی اہم ترین ضرورتوں میں سے ہے۔ مذہبی آہنگی وہ چیز ہے کہ جس کے نتیجے میں کوئی قوم اور ملک ترقی کرتا ہے ، دنیا میں بسنے والے تمام انسان ایک ماں باپ کی اولاد ہے، ہمارا ایک دوسرے سے خونی رشتہ ہے، سب کے سب آدم و حوا کی اولاد ہے، اس ناطے ہر کسی کو ایک دوسرے کا احترام کرنا ضروری ہے، اور اپنی سوچ کو بلند رکھنا چاہیے اور دل بھی کشادہ رکھنا چاہیے تبھی ہم ایک دوسرے کی کمی بیشی کو قبول کر کے آگے بڑھ سکتے ہیں، ہمارے بزرگوں نے جس طرح ملک کو انگریزوں سے آزاد کروایا ہم لوگ بھی اگر مل کر رہیں گے تو ہمارا ملک ترقی کرے گا، اسلام کے پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ جس کا پڑوسی بھوکا سوتا ہے اور وہ خود پیٹ بھر کر کھاتا ہے ایسا انسان مسلمان نہیں ظاہر ہے یہ اور اس طرح کے ہزاروں پیغام جو ہمارے نبی نے ہمیں دیا ہے ضرورت ہے کہ اس پر عمل کیا جائے، اپنے آس پڑوس میں بھی دیکھیں اگر کوئی ضرورت مند نظر آے تو اس کی مدد کرنا ہماری ذمہ داری ہے، دوسروں کی مدد کریں گے تب ہی خدا ہماری مدد کرے گا ،بغیر دوسروں کے کام آے اللہ سے مدد کی امید لگانا بیکار ہے ،مولانا نے غزہ پر ہورہے ظلم کے بارے میں کہا کہ بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج غزہ اور فلسطین میں انسانیت کا استحصال ہو رہا ہے اور دنیا بے غیرتی کے ساتھ خاموش تماشہ دیکھ رہی ہے ہم یہ کہنا چاہتے ہیں کہ نتن یاہو انسانی تاریخ کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے اور جو اس کا سپورٹ کر رہا ہے وہ بھی اس سے کم نہیں ہے ،ہماری ذمہ داری ہے کہ ایسے وقت میں ہم جس درجہ میں بھی ہو غزہ کے لوگوں کی مدد کریں اور کے ظلم کے خلاف آواز بلند کریں ۔ان کے علاوہ بدھسٹ دھرم کے جناب ارون جوتی بھکو ،ہندو دھرم سے رام کرشنا مٹھ کے مہاراج اور سکھ دھرم کے لوگوں نے بھی مذہبی آہنگی پر اپنی اپنی باتیں رکھی ۔ اخیر میں پروگرام کے آرگنائزر جناب مولانا محفوظ عالم مظاہری نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ۔ سابق ڈی آئی جی جناب زاہد الرحمن ،جناب عابد حسین سابق ڈائریکٹر مدرسہ بورڈ مغربی بنگال ،الحاج شہود عالم جنرل سیکرٹری آل انڈیا ملی کونسل مغربی بنگال ،مولانا عبد الرزاق ،مولانا محمد نظام الدین قاسمی ،محمد سلمان ان کے علاوہ ضلع مالدہ، اتر دیناج پور اور قرب و جوار کے ہزاروں لوگوں نے پروگرام میں شرکت کی اور تمام لوگوں نے پروگرام کی اہمیت کو خوب خوب سراہا۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments