حیدرآباد(پریس نوٹ ) آستانہ فیض النذر بھیرم پیٹ میں 1500 سالہ جشن میلاد النبی صل اللہ علیہ و سلم و مجلس فاتحہ حضرت مولانا ڈاکٹر نذر محبوب شاہ قادری علیہ الرحمہ کے موقع پر حضرت مولانا منصور احمد شاہ قادری چشتی النذری قیصر بابا سجادہ نشین و متولی آستانہ فیض النذر کی زیر نگرانی منعقدہ مرکزی جلسہ جشن عید میلاد النبی و نعتیہ مشاعرہ سے مولانا الحاج قاضی صوفی شاہ محمد عبدالقادر قادری چشتی ثانی قادر پاشاہ سجادہ نشین و نبیرہ حضرت سلطان الواعظین رح نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ پیارے نبی صل اللہ علیہ و سلم کی میلاد کی خوشی میں جشن کا اہتمام کرنا محافل مجالس کا اہتمام کرنا کوئی نیا عمل نہیں اہل بیت اطہار و صحابہ کرام اور ہمارے اسلاف کی سیرت پڑھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ان بزرگوں نے ہمیں میلاد النبی کا اہتمام کس طرح کرنا چاہئیے اور اس کے فضائل کیا ہیں بتایا ہے حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ جو میلاد النبی کی خوشی میں ایک درہم خرچ کریگا جنت میں وہ میرا رفیق ہوگا حضرت سیدنا حسن بصری رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اگر میرے پاس احد پھاڑ کے برابر سونا ہوتا تو میں میلاد النبی صل اللہ علیہ و سلم کی خوشی میں سارا کا سارا سونا خرچ کردیتا اسی طرح بہت سی روایات ملیگی ضرورت اس بات کی ہیکہ ملت اسلامیہ خاصکر نوجوان نسل بزرگان دین اولیاء و صحابہ کرام اور اہل بیت اطہار کی تعلیمات پر سختی سے عمل کرتے ہوئے دنیا والوں تک پیارے نبی صل اللہ علیہ و سلم کے پیام کو اخلاص کے ساتھ پہنچائے جو عمل اخلاص سے ہوتا ہے تا دیر اس کے فوائد باقی رہتے ہیں اور جس عمل میں اخلاص نہیں وہ عمل ناکارہ ثابت ہوتا ہے مولانا صوفی قادر پاشاہ نے مزید کہا کہ پیارے نبی کی تعلیمات اور ہمارے اسلاف کی سیرت خانقاہوں میں بتائی جاتی ہے اللہ والوں کی خانقاہوں میں کوئی نئے دین کی بات نہیں ہوتی جو دین پیارے نبی صل اللہ علیہ و سلم نے لایا اسی دین کی اشاعت و تبلیغ کا کام خانقاہوں سے ہوتا ہے بزرگان دین اور علمائے حق و اہل اللہ کی صحبت میں رہنے سے ایمان و عقائد کی حفاظت ہوتی ہے حق و باطل کی تمیز اچھے اور برے کا فرق معلوم ہوتا ہے اسی لئیے نوجوان نسل کو پہلے سے زیادہ دور حاضر میں ضرورت اس بات کی ہیکہ خانقاہوں سے وابستہ رہکر خود کی اصلاح کریں ملت میں جو برائیاں پھیل رہی ہے اس کی اصل وجہ اچھے اور نیک بندوں کی صحبت چھوڑکر مدارس اور خانقاہوں سے دوری اختیار کرنا ہے جو خانقاہوں اور مدارس اور علمائے حق کو اپنا آئیڈیل بنائےگا کبھی برائیاں اس کے قریب نہیں آئینگی ملت کو فرقوں میں تقسیم کرنے کی بجائے اللہ سے جوڑنے کا کام کریں پیارے نبی صل اللہ علیہ و سلم کی سیرت پڑھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے اپنے عمل سے بندوں کو اللہ کے قریب کیا کسی کو برا بھلا کہنے سے پہلے اپنے اعمال کا جائزہ لینا چاہیے مولانا حافظ محمد اللہ شاہ قادری سرخیل پاشاہ سجادہ نشین آستانہ حق چمن،مولانا حافظ قاضی عظمت اللہ شاہ جعفری صوفی اعظمی صدر کل ہند بزم احسان، مولانا حافظ قاضی عبدالرشید صوفی اعظمی،مولوی سلیم مخدومی مثالی شاہ، جناب محمد خالد وغیرہ اس موقع پر موجود تھے مولانا حافظ قاری محمد منور علی قادری نے قرآت اور مولانا مجتبٰی احمد قادری چشتی ساکار بابا، جناب سید یوسف قادری، جناب شاداب حسین قادری، مولانا قاضی عبداللہ قادری صدر قاضی میڑچل ملکاجیری، جناب احمد حسین ساگر نے نعت و مناقب پیش کی بعد از آں محفل سماع کا انعقاد عمل میں آیا مولانا مجتبٰی احمد قادری چشتی ساکار بابا نے خیر مقدم کیا
Source: social media