ریڈرس اینڈ رائٹرس فورم، پیلخانہ، ہوڑہ کے زیر اہتمام بتاریخ 12 اکتوبر 2025 بمقام ہولی فیتھ انگلش اسکول، جی ٹی روڈ شعری نشست میں نئی نسل کے شعرا کے علاوہ بزرگ اور نمائندہ شعراءکی شرکت نے اس نشست کو یادگار بنادیا۔ نشست کی باضابطہ کارروائی سے قبل جناب ڈاکٹر سلطان ساحر کے سانحہ ارتحال پر تعزیت پیش کی گئی۔ وہ ریڈرس اینڈ رائٹرس فورم کی ہر نشست میں شرکت کرتے تھے۔ نہایت پرخلوص اور محبت کرنے والے انسان اور طبیب کے ساتھ خوش فکر شاعر بھی تھے۔ ان سے ہمارے گھریلو تعلقات تھے۔ ان خیالات کا اظہار کلیم حاذق نے کیا۔ نشست کی صدارت جناب عنبر شمیم نے کی۔ ڈاکٹر نوشاد مومن (مدیر مژگاں)، ڈاکٹر محمد امین عامر، فیروز اختر، کلیم حاذق، ایم نصر اللہ نصر، ڈاکٹر معراج خالد ، احمد معراج، جاوید مجیدی، شبیر ذوالمنان، مدثر حسن، فیروز احمد فائزاور وجدان مصطفیٰ نے اپنی تخلیقات پیش کیں۔ نشست میں محمد فیروزاحمد، محمد صلاح الدین انصاری، عالمگیر (ہیڈ ماسٹر محمد جان ہائر سکنڈر اسکول)، سلیم عباس،محمد انیس ظفر، جاوید اختر، شاہ رخ، فردوس علی اور شبیر احمد کی موجودگی نے محفل کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ میں (نثار احمد، سکریٹری ادارہ ہٰذا) نے شعری نشست کی صدارت کے لیے جناب عنبر شمیم کے نام کا اعلان کیا۔ دو گھنٹے تک جاری اس نشست کا اختتام رات 8 بجے ہوا۔ نثار احمد (سکریٹری)
Source: social media
مغربی بنگال اردو اکاڈمی کے آل انڈیا اردو بک فیئر کاافتتاح
منصور حسن سے جڑی کچھ یادیں
فرحت احساس کی کلیات ’مجھ کو مری یاد آ رہی ہے‘ (اردو/دیوناگری ) کی پُروقار رسمِ اجرا
زکریا اسٹریٹ کولوٹولہ کے معین الدین قریشی عرف مونا بھائی کا انتقال، آج تدفین
شیب پور میںمفت صحت کی جانچ شروع
غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام سہ روزہ بین الاقوامی جشن غالب تقریبات کا افتتاح
شیب پور میںمفت صحت کی جانچ شروع
غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام سہ روزہ بین الاقوامی جشن غالب تقریبات کا افتتاح
معروف اسلامک اسکالر مفتی سلمان ازہری کی ہوڑہ آمد تاجدار مدینہ کانفرنس میں شرکت کریں گے
حاجی پور:ہزاروں فرزندان توحید نے نم آنکھوں کے ساتھ محمد نور عالم کو کیا سپردخاک