Activities

ٹیچرس ڈے کے ساتھ جشن یو م عید میلا د النبی بھی منایا گیا

ٹیچرس ڈے کے ساتھ جشن یو م عید میلا د النبی بھی منایا گیا

کولکاتا 4ستمبر:ہوڑہ کے ٹکیہ پاڑہ میں واقع سر سید احمدخان ہائی اسکول میں آج ٹیچر س ڈے کے ساتھ جشن عید میلاد النبی منایا گیا۔ اس میں اسکول کے تمام طلبا و طالبات کے علاوہ اساتذہ حضرات نے بھی حصہ لیا۔ بچوںنے اپنے اساتذہ کے سال بھر کی محنت کو تسلیم کرتے ہوئے ان کے لئے تحائف کااہتمام کیا اور تمام اساتذہ کرام کواس موقع پرتحائف سے نوازا ۔ سبھی کے لئے ا س موقع پر اسکول کی جانب سے بریک فاسٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ یہاں یہ دونوں پروگراموں کا اس لئے اہتمام کیا گیا کیونکہ عید میلاد النبی کے موقع پر چھٹی رہتی ہے۔ اسکول بند رہتا ہے۔ اس لئے دونوں پروگراموں کا اہتمام ایک ساتھ کر دیا گیا۔یہ پروگرام نہایت کامیاب رہا ا س میں اسکول انتظامیہ کے ساتھ تمام اساتذہ کرام اور بچوں کااہم رول رہا۔ طلبا وطالبات نے اس موقع پر اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر نیٹ کے بھی تمام فکلٹی ممبروں کااستقبال کیا گیا ۔ واضح رہے کہ یہاں گزشتہ سال سے نیٹ کی کوچنگ چلتی ہے۔اس سنٹر نے ایک امیدوار نے نیٹ کریک کرکے آج ایک سرکاری اسپتال میں زیر تربیت ہے۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments