Activities

رشڑا ہگلی کے زاہد حسن خان نے اپنے والد  مولانا وزیر حسن خان کے ایصال و ثواب کے لئے ایک دعائیہ جلسہ منعقد کیا

رشڑا ہگلی کے زاہد حسن خان نے اپنے والد مولانا وزیر حسن خان کے ایصال و ثواب کے لئے ایک دعائیہ جلسہ منعقد کیا

مغربی بنگال کے رشڑا ہگلی کی سر زمین پہ زاہد حسن خان (وائس چیرمین رشڑا مونسپل) نے اپنے والد بزرگوار حضرت مولانا وزیر حسن خان کے ایصال و ثواب کے لئے ایک دعائیہ جلسہ، حضرت مولانا فاروق احمد خان رضوی خطیب و امام کمک اسٹریٹ کلکتہ کی صدارت اور حضرت مولانا ابو الیث کی نقابت میں 19/ اکتوبر 2025 کو بعد نماز عشاء منعقد کیا گیا. جلسہ گاہ میں کثیر تعداد میں موجود رہے شمع رسالت کے پروانے اس موقع پہ مغربی بنگال کےمشہور سماجی و ملی شخصیت معلم خواجہ احمد حسین نے شریعت میں وضو کی افادیت پہ مدلل گفتگو کی مذید کہا کہ شریعت میں اپنے طبیعت کا استعمال نہ کریں، خدمت خلق کو اپنا شیوہ بنالیں۔ الہ آباد سے تشریف لائے مہمان مقرر حضرت مولانا غلام ربانی اور حضرت مولانا فاروق احمد خان رضوی ، حضرت مولانا علی رضا ثاقب ،حضرت مولانا بقا اللہ و دیگر علمائے دین نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور بزرگان دین خاص کر غوث پاک عبدالقادر جیلانی ، خواجہ غریب نواز اجمیری اور زاہد حسن خان کےوالد مولانا وزیر حسن خان رحمتہ اللہ علیہ کے حالات زندگی و اطوار پہ پر مغز ونصیحت آمیز خطاب کیا مقامی و بیرونی نعت خواں حضرات نے بھی نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ رات کے تین بجے دعا کے بعد جلسے کا اختتام ہوا شیرنی تمام سامعین میں تقسیم کی گئی۔ آخر میں زاہد حسن خان نے تمام علماء دین و سامعین کا شکریہ ادا کیا ۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments