مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس (ایم۔ایم۔اے۔این۔ٹی۔سی)، شعبۂ سول انجینئرنگ کے زیرِ اہتمام بی۔ای (سول انجینئرنگ) کے طلبہ کے لیے منماڑ کے سینٹرل انجینئرنگ ریلوے ورکشاپ کا ایک روزہ انڈسٹریل وزٹ منعقد کیا گیا۔ اس وزٹ کا بنیادی مقصد طلبہ کو اسٹیل اسٹرکچر کے ڈیزائن، فبری کیشن (Fabrication)، ایریکشن (Erection) اور مینٹیننس پروسیجرز کے عملی پہلوؤں سے روشناس کرانا تھا۔ اس دوران طلبہ کو انڈسٹریل سیفٹی پریکٹسز، کوالٹی ایشورنس (QA/QC) اور اسٹرکچرل انٹیگریٹی کے معیارات کے متعلق مفصل آگاہی فراہم کی گئی۔وزٹ کے دوران طلبہ نے ورکشاپ کے مختلف سیکشنز کا مشاہدہ کیا، جن میں اسٹور اینڈ میٹیریل ہینڈلنگ یونٹ، ٹیمپلیٹنگ سیکشن، فبری کیشن اینڈ ویلڈنگ یونٹ، پروسیسنگ اینڈ مشیننگ ڈویژن، پینٹنگ و فنشنگ بی، اور ڈسپیچ سیکشن شامل تھے۔ طلبہ نے پلیٹ گرڈر، برج اسٹرکچرز، گانٹری گرڈر، اور روف ٹرسز کی ڈیزائننگ اور فبری کیشن کے مختلف مراحل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ مزید برآں، شرکاء نے ویلڈیڈ، ریویٹیڈ اور بولٹیڈ کنکشنز کی تیاری کے عملی طریقۂ کار کو قریب سے دیکھا، اور ان میں استعمال ہونے والے کوالٹی کنٹرول پیرامیٹرز اور انسپیکشن ٹیسٹ پروسیجرز (ITP) کے بارے میں تکنیکی بریفنگ حاصل کی۔جامعہ محمدیہ سوسائٹی کے چیئرمین جناب ارشد مختار صاحب کی سرپرستی اور سیکریٹری جناب راشد مختار صاحب کی رہنمائی میں ادارہ ہذا کے تحت اس طرح کے انڈسٹریل ایکسپوژر پروگرامز باقاعدگی سے منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ طلبہ کو فیلڈ بیسڈ لرننگ کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ ڈاکٹر شاہ عقیل احمد (پرنسپل، منصورہ انجینئرنگ کالج) نے بتایا کہ ہر شعبہ انجینئرنگ میں اس نوعیت کے وزٹس سے طلبہ کو انڈسٹریل ریڈی نیس (Industry Readiness) حاصل ہوتی ہے اور وہ جدید انجینئرنگ رجحانات سے ہم آہنگ ہو پاتے ہیں۔اس انڈسٹریل وزٹ کی کامیابی میں پروفیسر سعود محودی (ہیڈ، شعبہ سول انجینئرنگ) اور پروفیسر نوید اختر (وزٹ اِنچارچ) کا کلیدی کردار رہا۔ ان کے ہمراہ پروفیسر اسامہ انصاری، پروفیسر عمران احمد، پروفیسر عبداللہ خان، پروفیسر محمد انس، اور پروفیسر شمس جہاں نے بھی طلبہ کی رہنمائی کی۔ اس موقع پر سالِ دوم، سالِ سوم اور آخری سال کے طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔
Source: social media
ٹیچرس ڈے کے ساتھ جشن یو م عید میلا د النبی بھی منایا گیا
بین المذاہب ہم آہنگی موجودہ وقت کی اہم ترین ضرورت مولانا محمد شفیق قاسمی
ہوڑہ ریڈرس اینڈ رائٹرس کی کامیاب شعری نشست
ملت کو فرقوں میں تقسیم کرنے کی بجائے اللہ سے جوڑیں : آستانہ فیض النذر میں جلسہ میلاد النبی سے مولانا صوفی عبدالقادر ثانی کا خطاب
مدرسہ غوثیہ گڑھاٹولی میں جشن دستاربندی آج
زبان کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت بیدار رہنے کے ضرورت: حیدر امام
ٹیچرس ڈے کے ساتھ جشن یو م عید میلا د النبی بھی منایا گیا
بین المذاہب ہم آہنگی موجودہ وقت کی اہم ترین ضرورت مولانا محمد شفیق قاسمی
ہوڑہ ریڈرس اینڈ رائٹرس کی کامیاب شعری نشست
ملت کو فرقوں میں تقسیم کرنے کی بجائے اللہ سے جوڑیں : آستانہ فیض النذر میں جلسہ میلاد النبی سے مولانا صوفی عبدالقادر ثانی کا خطاب