Activities

گیارہویں شمیم نکہت فکشن ایوارڈ کیلئے پروفیسرطارق چھتاری کے نام کا اعلان

گیارہویں شمیم نکہت فکشن ایوارڈ کیلئے پروفیسرطارق چھتاری کے نام کا اعلان

لکھنؤ(ابوشحمہ انصاری)کیشو نگر واقع شعاع فاطمہ گرلس انٹر کالج میں گیارہویں شمیم نکہت فکشن ایوارڈاور وقار رضوی صحافت ایوارڈ کی جیوری کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں جوری ممبران پروفیسر عباس رضا نیر لکھنؤ یونیوسٹی،پروفیسر ریشماں پروین کھن کھن جی پی جی کالج، ڈاکٹر صبیحہ انور، ڈاکٹر عشرت ناہید مانو لکھنؤ کیمپس کے علاوہ تقدیس فاطمہ رضوی(اودھ نامہ) عاصم رضا(سابق ایڈیٹر نیادور)اور ڈاکٹر موسی رضا(خواجہ معین الدین چشتی لینگویج یونیورسٹی) شریک رہے۔ شعاع فاطمہ ایجوکیشنل فلاحی ٹرسٹ ہر سال شمیم نکہت فکشن ایوارڈ کا اہتمام کرتا ہے۔ گزشتہ برس یہ ایوارڈنورالحسنین کو دیا گیا تھا۔رواںسال ایوارڈ کے لئے ایکسپرٹ کمیٹی سے مشورے اور رائے طلب کی گئیں تھی۔ ان پر غور کرنے کے لئے جیوری میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں تمام آرا پر غور کرنے کے بعد پروفیسر طارق چھتاری (علی گڑھ مسلم یونیورسٹی) کوگیارہواں شمیم نکہت فکشن ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ساتھ ہی پانچویں وقار رضوی صحافت ایوارڈ کے لئے جیوری نے سینئر صحافی ڈاکٹر اکبر علی بلگرامی کے نام کا انتخاب کیا ۔ یہ دونوں ایوارڈ16 نومبر2 بجے دن کیفی اعظمی اکیڈمی میں منعقد ہونے والے شمیم نکہت فکشن ایوارڈکے جلسہ میں پیش کئے جائیں گےجس میںفکشن کی زبان عنوان کےتحت پروفیسر قاضی جمال حسین (علی گڑھ مسلم یونیورسٹی )شمیم نکہت میموریل خطبہ پیش کریں گے ساتھ ہی جلسہ میں کالج، یونیورسٹی سطح پر شمیم نکہت افسانہ کمپٹیشن میں انعامات حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو انعامات تقسیم کئےجائیں گے۔پروفیسر عباس رضا نیر کی نظامت میں اس جلسہ کی صدارت ڈاکٹر عمار رضوی فرمائیں گے جب کہ پروفیسر قاضی افضال(علی گڑھ مسلم یونیورسٹی) اور پروفیسر عباس علی مہدی (وائس چانسلر ایرا میڈیکل یونیورسٹی ) بطور مہمانان خصوصی شرکت فرمائیں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments