شمالی کولکاتا کے بیلگچھیا میں اسٹار اسٹرائیکر اسپورٹس کلب کی جانب سے ایک شاندار مشاعرہ منعقد کیاگیا جس کی صدارت مشہور ادبی تنظیم نوائے سخن کے صدر جناب ظفر احمد ظفر نے کی اور نقابت کی ذمہ داری کو مشہور داستاں گو زاہد حسین نے بحسن وخوبی انجام دیا پر وگرام کی شروعات بارگاہ رسالت میں نعت پاک کو شہنواز عالم عادل اور اقبال انصاری نے اپنے مترنم آواز میں پیش کیا اسکے بعد باقاعدہ طور پر مشاعرے کا آغاز ہوا اس مشاعرے میں جن شعراء و شاعرات نے اپنے کلام بلاغت کے ذریعہ سامعین کو محظوظ کیا ان میں صدر مشاعرہ ظفر احمد ظفر کے علاوہ اسد جاوید ترابی ، اظہر الدین اظہر ، عامر عطا ، راہی اطالوی ، صیام انجم ، فیصل عنبر ، شہنواز عالم عادل ، توصیف آرزو ، شفق شمیم شفق اور شعیب اختر اشرفی کا نام شامل ہے آخر میں ادارہ ہذا کے اہم رکن ڈاکٹر اشتیاق احمد جیلانی کے اظہار تشکر کے بعد محفل مشاعرہ کے اختتام کا اعلان کیا گیا
Source: social media
مغربی بنگال اردو اکاڈمی کے آل انڈیا اردو بک فیئر کاافتتاح
منصور حسن سے جڑی کچھ یادیں
فرحت احساس کی کلیات ’مجھ کو مری یاد آ رہی ہے‘ (اردو/دیوناگری ) کی پُروقار رسمِ اجرا
زکریا اسٹریٹ کولوٹولہ کے معین الدین قریشی عرف مونا بھائی کا انتقال، آج تدفین
شیب پور میںمفت صحت کی جانچ شروع
غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام سہ روزہ بین الاقوامی جشن غالب تقریبات کا افتتاح
شیب پور میںمفت صحت کی جانچ شروع
غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام سہ روزہ بین الاقوامی جشن غالب تقریبات کا افتتاح
معروف اسلامک اسکالر مفتی سلمان ازہری کی ہوڑہ آمد تاجدار مدینہ کانفرنس میں شرکت کریں گے
حاجی پور:ہزاروں فرزندان توحید نے نم آنکھوں کے ساتھ محمد نور عالم کو کیا سپردخاک