پریس ریلیز(نئی دہلی)”جامعہ ملیہ اسلامیہ کی بنیاد فکرِ اجمل،اخلاص گاندھی اور عزم علی برادران کے امتزاج سے رکھی گئی تھی اور یہی امتزاج آج بھی اس ادارے کی پہچان، اس کی روح اور فکری تسلسل کا مظہرہے۔“ان خیالات کا اظہارپروفیسر مظہر آصف،شیخ الجامعہ، نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 105ویں یوم تاسیس کے موقع پر بزم طلبہ کی جانب سے منعقدتین روزہ(29 تا31 اکتوبر) ثقافتی پروگرام کے دوران کیا ۔انہوں نے مزید فرمایا کہ جامعہ کا سفر عزم، قربانی اور علمی وقار کی روشن تاریخ ہے۔ یہ ادارہ ان لوگوں کی خوابوں کی تعبیر ہے جنہوں نے تعلیم کو قومی بیداری اورترقی کا ذریعہ بنایا۔اسی دوران انہوں نے شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے اسٹال نمبر 33میں ایک خصوصی نمائش بہ موضوع ”جامعہ کا سفر:1920سے وکست بھارت 2047“ تک کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش جامعہ کے تاریخی ورثے اور علمی سفر کی خوب صورت عکاسی کرتی ہے۔پروفیسر اقتدار محمد خان،صدر شعبہ اسلامک اسٹڈیزاور ڈین فیکلٹی آف ہیومینٹیز اینڈ لینگویجز نے فرمایا کہ جامعہ کے بانیان نے جس خواب کی تعبیر کے لیے اپنی زندگیاں وقف کیں،آج وہ خواب علم،تحقیق اور سماجی ہم آہنگی کی صورت میں پورا ہوتا دکھائی دے رہاہے۔ بزم طلبہ کے مشیر ڈاکٹر خورشید آفاق نے کہا کہ اس موقع پر منعقد ثقافتی سرگرمیاں جیسے غزل سرائی، خطاطی،مباحثہ،اوپن مائک اور نمائش وغیرہ دراصل اس علمی و تہذیبی روایت کا تسلسل ہیں جو جامعہ کی شناخت اورفکری وراثت کا حصہ رہی ہے ،نیز ایسی سرگرمیاں طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں، فکری وابستگی اورعلمی ذوق کا مظہر ہیں۔اسی دوران ایک متاثر کن ڈاکومنٹری بہ موضوع” جامعہ ملیہ اسلامیہ: علم،ارادے اور تعمیر کا سفر“ جسے عمارہ خاتون، شاہین شہزادی،نجیب الرحمن،بلال احمد،ثناء،محمد اسحق اور محمد کیف کی ٹیم نے تیار کیا تھا، دکھائی گئی۔غزل میں پہلی پوزیشن حاتم عزیز بیگ،دوسری ظہیر، تیسری محمد معاذنے حاصل کی۔ ثقافتی پروگرام اورنمائش کے انعقاد میں بزم طلبہ کے نائب صدر توقیر علی،جنرل سیکریٹری خدیجہ،جوائنٹ سکریٹری محمد عمرخان اوراقراءسیفی کے علاوہ صائمہ ناز، مصعب ،شمس الدین، عفت نور، زوہیب،علما،ثوبیہ، گلفام، مریم، ناصرہ، فرحت، درخشاں، سعدیہ، مدیحہ،زید ،بلال ،صبیحہ،منزہ نازعروج فاطمہ،سمیہ خاتون اور فارحہ ارشاد وغیرہ کا اہم کردار رہا۔
Source: social media
ٹیچرس ڈے کے ساتھ جشن یو م عید میلا د النبی بھی منایا گیا
بین المذاہب ہم آہنگی موجودہ وقت کی اہم ترین ضرورت مولانا محمد شفیق قاسمی
جامعہ ملیہ اسلامیہ کا 105 سالہ سفر فکری آزادی،علمی روشنی اور عزم مسلسل کی تابناک داستان ہے پروفیسر مظہر آصف
ایک شام غزل کے نام
ہوڑہ ریڈرس اینڈ رائٹرس کی کامیاب شعری نشست
ملت کو فرقوں میں تقسیم کرنے کی بجائے اللہ سے جوڑیں : آستانہ فیض النذر میں جلسہ میلاد النبی سے مولانا صوفی عبدالقادر ثانی کا خطاب
ٹیچرس ڈے کے ساتھ جشن یو م عید میلا د النبی بھی منایا گیا
بین المذاہب ہم آہنگی موجودہ وقت کی اہم ترین ضرورت مولانا محمد شفیق قاسمی
ایک شام غزل کے نام
جامعہ ملیہ اسلامیہ کا 105 سالہ سفر فکری آزادی،علمی روشنی اور عزم مسلسل کی تابناک داستان ہے پروفیسر مظہر آصف
ہوڑہ ریڈرس اینڈ رائٹرس کی کامیاب شعری نشست
ملت کو فرقوں میں تقسیم کرنے کی بجائے اللہ سے جوڑیں : آستانہ فیض النذر میں جلسہ میلاد النبی سے مولانا صوفی عبدالقادر ثانی کا خطاب
مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس کے سول انجینئرنگ کے طلبہ نے کیا منماڑ ریلوے ورکشاپ کا دورہ
مدرسہ غوثیہ گڑھاٹولی میں جشن دستاربندی آج