Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

برطانیہ کا مغربی کنارے میں یہودی قبضے میں ملوث 8 کمپنیوں پر پابندی کا اعلان

Admin
By Admin
Nov 17, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

برطانیہ کا مغربی کنارے میں یہودی قبضے میں ملوث 8 کمپنیوں پر پابندی کا اعلان
برطانیہ کا مغربی کنارے میں یہودی قبضے میں ملوث 8 کمپنیوں پر پابندی کا اعلان — November 17, 2026
برطانیہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی قبضے میں ملوث 8 کمپنیوں پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔

لندن سے خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ نے غزہ کو امداد کی فراہمی روکنے والے ایک گروپ پر بھی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا۔ برطانیہ نے پابندیوں کے پیکیج کا اعلان ای ون ٹینڈر کی حتمی تاریخوں سے کچھ دیر قبل کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق پابندیوں کے تحت 8 اسرائیلی کمپنیوں کے اثاثے منجمد کر دیےجائیں گے اور کمپنیوں کے ڈائریکٹرز کو نااہل قرار دے دیا جائے گا۔

برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے کہا کہ دو ریاستی حل کا تحفظ حکومت کے نقطہ نظر کا بنیادی محور ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ای ون منصوبے پر پیغام واضح ہے، بولی نہ لگائیں، تعمیر نہ کریں۔ ای ون منصوبے کے ذریعے دو ریاستی حل کی تباہی سے منافع نہ کمائیں۔

برطانیہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی قبضے میں ملوث 8 کمپنیوں پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn