Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

18 نومبر کو غروب ہونے والا سورج اب اگلے سال جنوری میں طلوع ہوگا

Admin
By Admin
Nov 17, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

18 نومبر کو غروب ہونے والا سورج اب اگلے سال جنوری میں طلوع ہوگا
18 نومبر کو غروب ہونے والا سورج اب اگلے سال جنوری میں طلوع ہوگا — November 17, 2026
الاسکا : امریکا کی ریاست الاسکا کے شمالی علاقے میں واقع ایک قصبے 18 نومبر کو غروب ہونے والا سورج اب اگلے سال جنوری میں طلوع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کی ریاست الاسکا کے انتہائی شمال میں واقع ایک چھوٹے سے قصبے (اوتقیاتوک) کے مکینوں نے سال کے طویل ترین اور تاریک ترین دورانیے کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں، جہاں آنے والے ہفتوں میں سورج دو ماہ سے زائد عرصے تک دکھائی نہیں دے گا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ سال 2026ء میں اس علاقے میں 18 نومبر کو دوپہر 1 بجکر 42 منٹ پر سورج غروب ہوگا، جو کہ اس کے بعد 23 جنوری کی دوپہر کو ہی دوبارہ طلوع ہوگا، بصورتِ دیگر مکینوں کو پورے 65 دن تک سورج کا دیدار نصیب نہیں ہوگا۔

اگرچہ اس طویل اندھیرے کے دوران بھی دوپہر کے وقت افق پر ہلکی سی روشنی ضرور دکھائی دیتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 23 جنوری کو جب ایک بجے سورج نکلے گا تو محض ایک گھنٹے بعد ہی دوبارہ غروب ہو جائے گا۔

آرکٹک سرکل سے 320 میل شمال میں واقع اس دور افتادہ قصبے تک پہنچنے کے لیے کوئی زمینی راستہ یا پکی سڑک موجود نہیں ہے، اور یہاں آنے والے زائرین صرف ہوائی جہاز کے ذریعے ہی سفر کر سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس انوکھے قدرتی مظہر کو "پولر نائٹ” کہا جاتا ہے، جو زمین کے محور کے جھکاؤ کی وجہ سے پیش آتا ہے۔ اس دوران آرکٹک سرکل میں سورج کئی ہفتوں تک افق سے نیچے رہتا ہے، جبکہ اس کے برعکس گرمیوں کے موسم میں یہاں 24 گھنٹے دن رہتا ہے جسے "مڈنائٹ سن” کہا جاتا ہے۔

الاسکا : امریکا کی ریاست الاسکا کے شمالی علاقے میں واقع ایک قصبے 18 نومبر کو غروب ہونے والا سورج اب اگلے سال جنوری میں طلوع ہوگا۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn