Activities

معروف اسلامک اسکالر مفتی سلمان ازہری کی ہوڑہ آمد تاجدار مدینہ کانفرنس میں شرکت کریں گے

معروف اسلامک اسکالر مفتی سلمان ازہری کی ہوڑہ آمد تاجدار مدینہ کانفرنس میں شرکت کریں گے

مدرسہ معراج العلوم کی جانب سے منعقدہ تاجدار مدینہ کانفرنس میں شرکت کرنے کےلئے مشہور و معروف اسلامک اسکالر اور مقرر حضرت مفتی سلما ن ازہری ہوڑہ تشریف لا رہے ہیں۔چھ فروری کو ہوڑہ کے گھسڑی کے چالیس نمبر جالی گیٹ کے وسیع میدان میں ہونے والی اس تاجدار مدینہ کانفرنس میں لوگوں سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں علاقے کے مشہور اسکالر حافظ قیام الدین صاحب نے بتایا کہ ہر سال مدرسہ معراج العلوم کی جانب سے یہاں تاجدار مدینہ کانفرنس کا انعقاد کیا جا تاہے۔ اس سال مدرسہ والوں نے حضرت مفتی سلمان ازہری کو مہمان خصوصی و خاص مقرر کے طور پرلانے کا فیصلہ کیا ہے۔مفتی صاحب نے اس پر اپنی رضا مندی دے دی ہے۔کانفرنس بہترین طریقے سے او ر امن کے ساتھ ہواس کےلئے مفتی صاحب کی آمد سے لے کر اسٹیج تک لے جانے تک کے تمام مرحلے کو پوشیدہ رکھا گیا ہے۔کانفرنس کے لئے انتظامیہ سے اجازت لے لی گئی ہے۔ علاقے کے کونسلر اور ہوڑہ میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر ریاض احمد صاحب کو انتظامی امور کو دیکھنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔اس سلسلے میں آج ہوئی ایک میٹنگ میں حافظ قیام الدین صاحب نے بتایا کہ ہر سال یہاں مدرسہ سے فارغ ہونے والے حافظ قرآن کی دستار بندی ہوتی ہے۔ اس بار بھی ہوگی۔ مفتی صاحب کی تقریر کو آخر میں رکھا گیا ہے۔مفتی صاحب کے علاوہ جناب آصف رضا صاحب مقرر خا ص ہیں۔دستار بندی، نعت خوانی کے بعد تقریر کا پروگرام رکھا گیا ہے۔مفتی صاحب کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے جالی گیٹ کے موڑ پر پروگرام رکھا گیا ہے تاکہ چاروں طرف سے لوگ اس میں شامل ہوسکے۔علاقے کے تمام کلب والوں کو الگ الگ ذمہ داری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جینٹ اسکرین بھی ہوگا۔ اگر لوگ جلسہ گاہ تک نہیں پہنچ پاتے ہیں تو وہ اسکرین پر جلسہ کے کارروائی کو دیکھ سکتے ہیں۔اس موقع پر موجود کمیٹی کے سکریٹری شکیل صاحب نے کہا کہ مفتی صاحب آمدکے بعد کی کارروائی کو ہم لوگوں نے راز میں رکھا ہے تاکہ کانفرنس کے دوران کسی طرح کی کوئی گڑ بڑی نہ ہو۔اس موقع پر موجود شہاب الدین صاحب نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شامل ہوکر اس کانفرنس کو کامیاب بنائیں تاکہ مفتی سلمان ازہری صاحب اچھا تاثر لے کر یہاں سے جائیں۔ ہر دل عزیز رہنما و علاقے کے کونسلر ریاض احمد صاحب نے بتایا کہ ہر سال یہ کانفرنس ہوتی ہے۔اس بار مفتی سلمان ازہری کی آمد کی وجہ سے اس جلسے کا وقار مزید بڑھ گیا ہے۔کافی بھیڑ ہونے کا امکان ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے انتظامیہ کو چوکس رہنے کو کہا گیا تاکہ بھیڑ کو کنٹرول میں رکھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ یہ کانفرنس امن و شانتی سے ساتھ مکمل ہو۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments