Activities

حاجی پور‌:ہزاروں فرزندان توحید نے نم آنکھوں کے ساتھ محمد نور عالم کو کیا سپردخاک

حاجی پور‌:ہزاروں فرزندان توحید نے نم آنکھوں کے ساتھ محمد نور عالم کو کیا سپردخاک

حاجی پور‌/ جنداہا : ضلع کے نگر پنچایت جنداہا کے وارڈ نمبر 13 کے وارڈ کونسلر محمد نور عالم کو ہزاروں فرزندان توحید نے بعد نماز عصر چک دیوان گاوں واقع قبرستان میں سپردخاک کیا ۔ جہاں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کر دعا مغفرت کی۔ محمد نور عالم کا انتقال جمعہ کے روز ہی فجر کی نماز سے قبل ہو گیا تھا ۔ یہ گزشتہ کئی ماہ سے بیمار تھے اور زیر علاج تھے۔ ان کے انتقال کی خبر ملنے کے بعد نگر پنچایت جنداہا کی چیر پرسن محترمہ کماری دھرم شیلا اور انکے شوہر جناب دلیپ رایے، نایب چیر پرسن محترمہ سنگیتا کماری اور انکے شوہر جناب وجے کمار،‌ سبھی وارڈ کونسلر ، سابق مکھیا سنجیو گپتا ، سابق نائب بلاک پرمکھ محمد شفیع ، محمد آفتاب عالم جنداہا، نگر پنچایت جنداہا کے ایگزیکٹیو آفیسر جناب سشیل کمار داس، جامع مسجد حضرت جنداہا کے سکریٹری جناب محمد ہارون ، ویشالی ضلع کے مشہور صحافی محمد شاہ نواز عطا وغیرہ ہم گھر پر پہنچ کر پسماندگان سے ملاقات کی اور غم کا اظہار کیا۔ وارڈ کونسلر محمد نور عالم کے پسماندگان میں اہلیہ ، تین بیٹے اور ایک بیٹی ہیں جن کا رو رو کر برا حال ہے ۔ ان کے انتقال سے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔ چک دیوان گاوں ایک تجر کار اور سماجی پکڑ رکھنے والی شخصیت سے محروم ہوگیا ۔ محمد نور عالم چک دیوان گاوں کے ایک گارجین کی حیثیت رکھتے تھے ۔ ہر طرح کے معاملات میں پہل کرتے اور ہر مسائل کا حل تلاش کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ۔ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان بھی کافی مقبول تھے ۔ ان کے انتقال پر کءی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے غم کا اظہار کیا ہے ۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments