زکریا اسٹریٹ۔ کولوٹولہ علاقہ کے سماجی و سیاسی شخصیت محمد معین الدین قریشی عرف مونا بھائی کا بدھ کو رات گئے دل کا جان لیوا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر70 سال تھی۔ نماز جنازہ بدھ کی شام مغرب کے بعد کولوٹولہ کی چھوٹی مسجد میں ادا کی جائے گی جبکہ خضر پور کے سولہ آنہ قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔
وہ وارڈ نمبر43 سے کانگریس کے امیدوار بھی رہ چکے تھے۔ جبکہ نارتھ ویسٹ
کولکاتا سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے روح رواں بھی تھے۔1990 کی دہائی سے تقریباً2020 تک معین الدین قریشی عرف مونا بھائی زکریا اسٹریٹ، کولوٹولہ، ترہٹی بازار اور ڈمزن لین علاقے میں سماجی و فلاحی کاموں میں کافی سرگرم رہے تھے۔
زکریا اسٹریٹ۔ کولوٹولہ علاقہ کے سماجی و سیاسی شخصیت محمد معین الدین قریشی عرف مونا بھائی کا بدھ کو رات گئے دل کا جان لیوا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر70 سال تھی۔ نماز جنازہ...
Source: social media
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments