سابق بھارتی کرکٹر نووجوت سنگھ سدھو نے متحدہ عرب امارات میں جاری انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے دوران پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے ساتھ تصویر شیئر کردی۔
نووجوت سنگھ سدھو نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’فاسٹ اینڈ فیوریس، راولپنڈی ایکسپریس‘، جو شعیب اختر کا مشہور لقب ہے۔
شعیب اختر نے بھی یہی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے طویل عرصے بعد سدھو سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔
انہوں نے لکھا ہے کہ پاجی سے مل کر دل خوش ہوگیا، اتنے عرصے بعد ملاقات ہوئی۔
دونوں سابق کرکٹرز ان دنوں انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے پانچویں سیزن کے لیے متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں، جہاں وہ ٹورنامنٹ کی کمنٹری ٹیم کا حصہ ہیں۔
نووجوت سنگھ سدھو پہلی مرتبہ لیگ کی کمنٹری ٹیم میں شامل ہوئے ہیں، جبکہ شعیب اختر گزشتہ سیزن میں شرکت نہ کرنے کے بعد دوبارہ کمنٹری پینل کا حصہ بنے ہیں۔
دونوں کے ساتھ وسیم اکرم، وقار یونس، ایان بشپ، بریٹ لی اور رابن اتھپا سمیت دیگر سابق کرکٹرز بھی کمنٹری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کا پانچواں ایڈیشن 21 نومبر سے شروع ہوا ہے، جس میں دبئی، ابوظبی اور شارجہ میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے، جبکہ فائنل 20 دسمبر کو دبئی میں ہوگا۔
سابق بھارتی کرکٹر نووجوت سنگھ سدھو نے متحدہ عرب امارات میں جاری انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے دوران پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے ساتھ تصویر شیئر کردی۔...
Source: Admin