Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

بنگلہ اکیڈمی میں بھی بدعنوانی! براتیہ باسو سے بھی ہو سکتی ہے پوچھ گچھ

Admin
By Admin
Nov 25, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

بنگلہ اکیڈمی میں بھی بدعنوانی! براتیہ باسو سے بھی ہو سکتی ہے پوچھ گچھ
بنگلہ اکیڈمی میں بھی بدعنوانی! براتیہ باسو سے بھی ہو سکتی ہے پوچھ گچھ — November 25, 2026
بنگلہ اکیڈمی میں بھی بدعنوانی! براتیہ باسو سے بھی ہو سکتی ہے پوچھ گچھ
کمیشن کے ایک افسر نے بتایا کہ تحقیقات کے سلسلے میں پہلے ہی محکمہ اطلاعات و ثقافت کے 11 افسران کو طلب کیا گیا ہے۔ ان سب سے پوچھ گچھ کرکے معلومات حاصل کی جائیں گی۔
بنگلہ اکیڈمی میں کروڑوں روپے کی بدعنوانی! اس معاملے میں پہلے ہی ریاست کے سابق وزیر اندرنیل سین کے خلاف تحقیقات شروع ہو چکی ہیں۔ اب ریاست کے ادارہ جاتی انسدادِ بدعنوانی کمیشن نے سابق وزیر براتیہ باسو کے خلاف بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
کمیشن کے ایک افسر نے بتایا کہ بدھ کے روز ہی بنگلہ اکیڈمی اور محکمہ اطلاعات و ثقافت کے 11 افسران کو طلب کیا گیا ہے۔ کمیشن ان سے پوچھ گچھ کرے گا۔ اس کے بعد سابق وزیر اور بنگلہ اکیڈمی کے سابق چیئرمین براتیہ باسو کو بھی طلب کرکے پوچھ گچھ کی جا سکتی ہے، کمیشن کی جانب سے ایسے اشارے ملے ہیں۔
حال ہی میں ودھان نگر پولیس کمشنریٹ کے تحت باگوئی آٹی تھانے میں براتیہ باسو، سابق وزیر اندرنیل سین سمیت تقریباً 40 سرکاری افسران کے خلاف زیرو ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔ ان کے خلاف جنسی ہراسانی، بھتہ خوری اور اختیارات کے ناجائز استعمال جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
تاہم، چند ماہ قبل ہی بنگلہ اکیڈمی کے ایوارڈ یافتگان کے انتخاب اور کتابوں کی اشاعت کے معاملے میں مالی اور انتظامی بے ضابطگیوں کے الزامات سامنے آئے تھے۔ کمیشن کو موصول ہونے والی شکایات اور دستاویزات کی ابتدائی جانچ کے بعد تحقیقات شروع کی گئیں۔ کمیشن کے افسران نے بنگلہ اکیڈمی کا دورہ کرکے وہاں کے انتظامی امور کا جائزہ بھی لیا۔
ابتدائی طور پر ریاست کے ادارہ جاتی انسدادِ بدعنوانی کمیشن نے سابق وزیر اندرنیل سین اور محکمہ اطلاعات و ثقافت کے چند افسران کے خلاف تحقیقات شروع کی تھیں۔ ودھان نگر پولیس کمشنریٹ میں شکایت درج ہونے کے بعد ترنمول دور حکومت میں بنگلہ اکیڈمی کے سابق چیئرمین براتیہ باسو کے خلاف بھی کمیشن نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
کمیشن کے ایک افسر نے بتایا کہ تحقیقات کے سلسلے میں محکمہ اطلاعات و ثقافت کے 11 افسران کو پہلے ہی طلب کیا گیا ہے۔ ان سب سے پوچھ گچھ کرکے معلومات حاصل کی جائیں گی۔ افسران اس بات کی جانچ کریں گے کہ دونوں سابق وزرائ مبینہ بدعنوانی میں کس طرح ملوث تھے۔ اس کے بعد براتیہ باسو کو بھی طلب کیا جا سکتا ہے۔
چونکہ اندرنیل سین فی الحال جیل میں بند ہیں، اس لیے انہیں دفتر میں طلب کرنا ممکن نہیں ہے۔ ایسی صورت میں عدالت کی اجازت لے کر جیل میں ان سے پوچھ گچھ کی جا سکتی ہے یا نہیں، اس پر غور کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سومتر کھاں نے دعویٰ کیا، ”براتیہ بابو نے نوجوان نسل کی ریڑھ کی ہڈی توڑ دی ہے۔ ایک دن انصاف ضرور ہوگا۔“
درگاپور میں سابق وزیر تعلیم براتیہ باسو پر سخت تنقید کرتے ہوئے بشنوپور کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ سومتر کھاں نے الزام لگایا، ”ترنمول کے وزرائ اور رہنماو¿ں نے تعلیم یافتہ خواتین کا کبھی جسمانی تو کبھی ذہنی طور پر استحصال کیا ہے۔“
براتیہ باسو کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے مزید کہا، ”ترنمول کی تمام سہولیات سے فائدہ اٹھانے کے بعد اب حالات بدلتے ہی اسی پارٹی کو بے کار قرار دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تاہم، ترنمول رہے گی یا نہیں، اس بارے میں براتیہ باسو کیا کہتے ہیں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ براتیہ باسو اور ان کے لوگوں نے جس طرح نوجوان نسل کی ریڑھ کی ہڈی توڑی ہے، اس کا حساب ایک دن ضرور ہوگا۔“
براتیہ باسو کے بی جے پی میں شامل ہونے کے سوال پر سومتر کھاں نے کہا، ”اس کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔

بنگلہ اکیڈمی میں بھی بدعنوانی! براتیہ باسو سے بھی ہو سکتی ہے پوچھ گچھ...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn