Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

بنگلہ دیش میں کشیدہ حالات، اس کے اثرات ہندوستان تک پہنچنے کا خدشہ! بشیر ہاٹ کی سرحد پر ناکہ چیکنگ، انتظامیہ الرٹ

Admin
By Admin
Nov 25, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

بنگلہ دیش میں کشیدہ حالات، اس کے اثرات ہندوستان تک پہنچنے کا خدشہ! بشیر ہاٹ کی سرحد پر ناکہ چیکنگ، انتظامیہ الرٹ
بنگلہ دیش میں کشیدہ حالات، اس کے اثرات ہندوستان تک پہنچنے کا خدشہ! بشیر ہاٹ کی سرحد پر ناکہ چیکنگ، انتظامیہ الرٹ — November 25, 2026
بنگلہ دیش میں کشیدہ حالات، اس کے اثرات ہندوستان تک پہنچنے کا خدشہ! بشیر ہاٹ کی سرحد پر ناکہ چیکنگ، انتظامیہ الرٹ
بنگلہ دیش میں ایک بار پھر حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔ ایک طرف گارمنٹ فیکٹریوں کے مزدوروں کی تحریک جاری ہے، تو دوسری جانب عوامی لیگ کی سرگرمیاں بھی تیز ہو گئی ہیں۔ دوہری محاذ آرائی کے باعث طارق حکومت دباو¿ میں ہے۔ ادھر مجیب کی بیٹی شیخ حسینہ نے ملک واپس آنے کا اعلان کیا ہے۔ مجموعی طور پر پڑوسی ملک میں ایک بار پھر بدامنی کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ ایسے حالات میں بنگلہ دیش کی کشیدگی کا اثر مغربی بنگال کے سرحدی ضلع شمالی 24 پرگنہ تک نہ پہنچے، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ مختلف سڑکوں پر ناکہ چیکنگ شروع کر دی گئی ہے۔ سرحدی علاقوں کی سڑکوں پر پولیس خصوصی نگرانی کر رہی ہے۔
بشیرہاٹ سب ڈویڑن کے ساتھ بنگلہ دیش کی بین الاقوامی سرحد کی لمبائی 135 کلومیٹر سے زیادہ ہے۔ اس میں زمینی اور آبی دونوں طرح کی سرحدیں شامل ہیں۔ بنگلہ دیش کی موجودہ صورتحال کا فائدہ اٹھا کر کوئی شرپسند مغربی بنگال میں تخریبی سرگرمیاں انجام نہ دے سکے، اس پر انتظامیہ کی کڑی نظر ہے۔ پولیس اہلکار آٹو، ٹوٹو سمیت مختلف مسافر گاڑیوں کو روک کر مسافروں کی شناخت اور گاڑیوں میں موجود سامان کی جانچ کر رہے ہیں۔ کسی بھی مشتبہ شخص کو ہندوستان میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے نگرانی سخت کر دی گئی ہے۔ مجموعی طور پر سرحدی علاقوں میں سکیورٹی کے انتظامات مزید مضبوط کیے جا رہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش میں پابندی عائد ہونے کے باوجود حالیہ دنوں میں عوامی لیگ نے ملک بھر میں اپنی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں۔ پارٹی کی جانب سے مختلف مقامات پر پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دارالحکومت ڈھاکہ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں حملوں، بسوں کو آگ لگانے اور کاک ٹیل بم دھماکوں کے الزامات بھی عوامی لیگ پر عائد کیے گئے ہیں۔
خاص طور پر عوامی لیگ کا مضبوط گڑھ سمجھے جانے والے گوپال گنج میں حسینہ کی پارٹی کی سرگرمیاں کافی بڑھ گئی ہیں۔ الزام ہے کہ وہاں تین پولیس تھانوں کو آگ لگا دی گئی ہے۔ اسپتال پر بھی حملہ کیا گیا ہے۔ گوپال گنج کے مختلف مقامات پر ’بنگ بندھو‘ شیخ مجیب الرحمٰن کی تاریخی تقریر سنائی جا رہی ہے۔
طارق الرحمٰن کی حکومت صورتحال پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ بنگلہ دیش بھر میں پہلے ہی بڑی تعداد میں فوج تعینات کر دی گئی ہے۔ اس کے باوجود حالات قابو سے باہر ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس کشیدہ صورتحال کے اثرات مغربی بنگال تک نہ پہنچیں، اس کے لیے انتظامیہ پوری طرح چوکس ہے۔

بنگلہ دیش میں کشیدہ حالات، اس کے اثرات ہندوستان تک پہنچنے کا خدشہ! بشیر ہاٹ کی سرحد پر ناکہ چیکنگ، انتظامیہ الرٹ...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn