Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

کولکاتا میں ایک ہی جھٹکے میں 3 ڈگری گرا درجہ حرارت، مزید سردی بڑھنے کا امکان

Admin
By Admin
Nov 25, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

کولکاتا میں ایک ہی جھٹکے میں 3 ڈگری گرا درجہ حرارت، مزید سردی بڑھنے کا امکان
کولکاتا میں ایک ہی جھٹکے میں 3 ڈگری گرا درجہ حرارت، مزید سردی بڑھنے کا امکان — November 25, 2026
کولکاتا میں ایک ہی جھٹکے میں 3 ڈگری گرا درجہ حرارت، مزید سردی بڑھنے کا امکان
علی پور محکمہ موسمیات کے مطابق فی الحال شمالی بنگال یا جنوبی بنگال میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ موسم خشک رہے گا۔ منگل کے مقابلے بدھ کو کم سے کم درجہ حرارت میں کافی کمی درج کی گئی ہے۔
کم دباو¿ کے علاقے کا اثر ختم ہو چکا ہے۔ گزشتہ دو دنوں سے بارش بھی نہیں ہوئی ہے۔ بارش رکنے کے بعد اب آسمان صاف ہو رہا ہے اور دھوپ نکلنے لگی ہے۔ ریاست کے لوگ سردی کی خوشگوار آہٹ محسوس کر رہے ہیں۔ بدھ کی صبح کولکاتا میں درجہ حرارت میں اچانک 3 ڈگری سیلسیس کی کمی درج کی گئی۔ صرف کولکاتا ہی نہیں بلکہ پوری ریاست میں درجہ? حرارت مسلسل نیچے جا رہا ہے۔ شمالی بنگال کے اضلاع میں دھند چھائی رہے گی۔سمندری طوفان کا خطرہ ٹلنے کے بعد ہی ریاست میں شمالی ہوائیں چلنے لگی ہیں۔ علی پور محکمہ موسمیات کے مطابق فی الحال شمالی یا جنوبی بنگال میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے اور موسم خشک رہے گا۔ منگل کے مقابلے بدھ کو کم سے کم درجہ? حرارت میں نمایاں کمی آئی ہے۔ آنے والے دنوں میں اس میں مزید گراوٹ کا امکان ہے، تاہم دن کے وقت درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ تک جنوبی بنگال کے اضلاع میں درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری سیلسیس تک کم ہوسکتا ہے۔ مغربی بنگال کے مغربی اضلاع میں درجہ حرارت 14 سے 15 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔
شمالی بنگال کے اضلاع میں بھی درجہ حرارت میں کافی کمی آئی ہے۔ درجہ حرارت گرنے کے ساتھ ہی ان اضلاع میں دھند کا اثر بھی بڑھ گیا ہے۔ صبح سویرے حدِ نگاہ کافی کم ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق بعض مقامات پر حدِ نگاہ گھٹ کر 200 میٹر تک پہنچ سکتی ہے۔ جمعرات تک شمالی بنگال کے تمام اضلاع میں دھند کا یہی سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ چار سے پانچ دنوں تک جنوبی بنگال کی طرح شمالی بنگال میں بھی موسم خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے پہلے ہی پیش گوئی کی تھی کہ منگل سے درجہ حرارت میں کمی شروع ہوگی۔ منگل کو کولکاتا کا کم سے کم درجہ حرارت 22.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا، جبکہ بدھ کو یہ کم ہوکر 19 ڈگری سیلسیس رہ گیا۔ تاہم یہ اب بھی معمول کے درجہ حرارت سے کچھ زیادہ ہے۔بدھ کو کولکاتا کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تقریباً 27 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ منگل کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ? حرارت 26.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔

کولکاتا میں ایک ہی جھٹکے میں 3 ڈگری گرا درجہ حرارت، مزید سردی بڑھنے کا امکان...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn