شاہی انداز میں راس میلہ دیکھیں گے شوبھندو ادھیکاری، آج ہاتھیوں اور رتھوں کے ساتھ نکالی جائے گی شاندار پریڈ
شاہی طرز کا یہ جلوس کوچ بہار راج باڑی سے شروع ہوکر مدن موہن مندر پر اختتام پذیر ہوگا۔ تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر طویل اس جلوس کے لیے دو ہاتھی راجستھان سے لائے گئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ شوبھندو ادھیکاری بدھ کو تاریخی راس میلے کا افتتاح کرنے والے ہیں۔ اس موقع پر وہ ایک شاندار جلوس کا مشاہدہ کریں گے، جس میں ہاتھی، گھوڑے، رتھ اور پالکیاں شامل ہوں گی۔ اس جلوس کے ذریعے کوچ بہار کے شاہی ماضی کی شان و شوکت کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
شاہی طرز کا یہ جلوس کوچ بہار راج باڑی سے شروع ہوکر مدن موہن مندر پر اختتام پذیر ہوگا۔ تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر طویل اس جلوس میں دو ہاتھی بھی شامل ہوں گے، جنہیں راجستھان سے لایا گیا ہے۔
شمالی بنگال ترقیات کے وزیر نشیتھ پرمانک نے کہا، ”یہ جلوس کوچ بہار محل سے شروع ہوکر مدن موہن مندر تک جائے گا۔ اس میں ہاتھی، گھوڑے، رتھ اور پالکیاں شامل ہوں گی۔ ہاتھیوں کو راجستھان سے لایا گیا ہے۔ اس تقریب کا مقصد کوچ بہار کے شاہی دور میں مہاراجاو¿ں کے جلوسوں کی شان و شوکت کو دوبارہ پیش کرنا ہے۔“
وزیر نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کے ساتھ کوچ بہار کی کئی ممتاز شخصیات بھی اس جلوس میں شرکت کریں گی۔پرمانک نے مزید کہا، ”شاہی شان و شوکت کے مظاہرے کے علاوہ اس جلوس میں شمالی بنگال کی مقامی لوک ثقافت بھی پیش کی جائے گی، جس میں روایتی فنون جیسے بھاوئیا موسیقی اور چنڈی نرتیہ شامل ہیں۔“وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں میلے کے افتتاح سے پہلے منگل کی شام مدن موہن مندر میں راس اتسو سے متعلق مذہبی رسومات کا آغاز ہوگیا۔کوچ بہار کے ضلع مجسٹریٹ جتن یادو نے پجاری شیو کمار چکرورتی اور رتن بھٹاچاریہ کی جانب سے منعقدہ خصوصی پوجا میں شرکت کی۔
پورے دن کا روزہ رکھنے کے بعد ضلع مجسٹریٹ نے رسمی طور پر راس چکر گھما کر تہوار کا آغاز کیا۔ یہ علامتی پہیہ نسلوں سے امینور حسین کے مسلم خاندان کی جانب سے تیار کیا جاتا رہا ہے، جو علاقے کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی روایت کی ایک نمایاں مثال ہے۔ایک ذریعے نے بتایا، ”جیسے ہی راس چکر گھمایا جاتا ہے، مندر کے دروازے عوام کے لیے کھول دیے جاتے ہیں۔ عقیدت مندوں اور سیاحوں کو بھی راس چکر گھمانے کا موقع ملے گا۔“راس اتسو کا تعلق کوچ بہار کے شاہی خاندان کی تاریخ سے گہرا ہے۔
اس تہوار کی ابتدا تقریباً 1812 میں کوچ بہار کے 17ویں مہاراجہ ہریندر نارائن کے دورِ حکومت میں ہوئی تھی۔ 1912 سے یہ میلہ موجودہ راس میلہ گراو¿نڈ میں منعقد کیا جا رہا ہے، جسے پہلے پریڈ گراو¿نڈ کہا جاتا تھا۔اس پورے تہوار کا مرکز شری شری مدن موہن دیو کا مندر ہے، جو کوچ بہار کے شاہی خاندان کے خصوصی معبود ہیں۔ اس مندر کی تعمیر 1885 سے 1889 کے درمیان مہاراجہ نریپیندر نارائن کے دورِ حکومت میں ہوئی تھی۔
نشیتھ پرمانک نے کہا، ”ہم چاہتے ہیں کہ یہاں آنے والے لوگ صرف راس میلے کا تجربہ ہی نہیں بلکہ کوچ بہار کی تاریخ، ثقافت اور ورثے کی یادیں بھی اپنے ساتھ لے کر جائیں۔ اس سال کا راس میلہ ہماری روایات کا جشن ہے اور ماضی کو حال سے جوڑتے ہوئے کوچ بہار کو دوبارہ دنیا کے سامنے متعارف کرانے کا ایک موقع بھی ہے۔
شاہی انداز میں راس میلہ دیکھیں گے شوبھندو ادھیکاری، آج ہاتھیوں اور رتھوں کے ساتھ نکالی جائے گی شاندار پریڈ...
Source: Admin