Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

درجہ حرارت میں ایک ہی جھٹکے میں کئی ڈگری کی کمی کا امکان! اب پڑے گی کڑاکے کی سردی؟ محکمہ موسمیات نے کیا کہا؟

Admin
By Admin
Nov 24, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

درجہ حرارت میں ایک ہی جھٹکے میں کئی ڈگری کی کمی کا امکان! اب پڑے گی کڑاکے کی سردی؟ محکمہ موسمیات نے کیا کہا؟
درجہ حرارت میں ایک ہی جھٹکے میں کئی ڈگری کی کمی کا امکان! اب پڑے گی کڑاکے کی سردی؟ محکمہ موسمیات نے کیا کہا؟ — November 24, 2026
درجہ حرارت میں ایک ہی جھٹکے میں کئی ڈگری کی کمی کا امکان! اب پڑے گی کڑاکے کی سردی؟ محکمہ موسمیات نے کیا کہا؟
طویل بارشوں کا سلسلہ ختم ہونے کے بعد بالآخر بنگال میں موسم خشک ہونے جا رہا ہے۔ آج، منگل سے کولکاتا سمیت پوری ریاست میں درجہ حرارت آہستہ آہستہ کم ہونا شروع ہو جائے گا۔ یہاں تک کہ کولکاتا میں پارہ ایک ہی جھٹکے میں گر کر 18 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔ علی پور محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق، مغربی اضلاع میں درجہ حرارت 15 ڈگری سیلسیس تک گر سکتا ہے۔ ماہرین موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ آئندہ چند دنوں تک ریاست کے کسی بھی حصے میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
علی پور محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق، مدھیہ پردیش میں موجود گردابی ہواو¿ں کے نظام سے لے کر منی پور تک ایک کم دباو¿ کی خطِ رابطہ موجود ہے۔ یہ جھارکھنڈ، بہار اور بنگلہ دیش کے اوپر سے گزر رہی ہے۔ اس کے علاوہ مدھیہ پردیش، گجرات اور آسام میں بھی گردابی ہواو¿ں کا نظام موجود ہے۔ اسی کے پیش نظر پیر کو بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ لیکن آج محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری تازہ پیش گوئی میں بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔
تاہم، اہم بات یہ ہے کہ آج، منگل سے ہی بنگال میں سردی محسوس ہونے لگے گی۔ ماہرین موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق، آج سے کولکاتا کا موسم مکمل طور پر خشک رہے گا۔ کم سے کم درجہ حرارت میں بھی بتدریج کمی شروع ہو جائے گی۔ پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ تین سے چار دنوں کے اندر درجہ حرارت میں تین سے چار ڈگری تک کمی آ سکتی ہے۔ یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے کے ہفتہ یا اتوار تک پارہ گر کر 18 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔
صرف کولکاتا ہی نہیں بلکہ اضلاع میں بھی درجہ حرارت میں اسی طرح کمی آئے گی۔ پیش گوئی کے مطابق، دن کے وقت درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہو سکتا ہے، لیکن شام کے بعد سردی میں اضافہ ہوگا۔ جنوبی بنگال کے ساتھ ساتھ شمالی بنگال کے تمام اضلاع میں بھی آج، منگل سے موسم خشک رہے گا۔ آسمان زیادہ تر صاف رہے گا، جس کے باعث شمالی بنگال کے اضلاع میں بھی درجہ حرارت بتدریج کم ہوگا۔ پیش گوئی کے مطابق، یہاں بھی درجہ حرارت میں تین سے چار ڈگری تک کمی آ سکتی ہے۔

درجہ حرارت میں ایک ہی جھٹکے میں کئی ڈگری کی کمی کا امکان! اب پڑے گی کڑاکے کی سردی؟ محکمہ موسمیات نے کیا کہا؟...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn