Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

پیٹ کمنز کی جانب سے ذاتی حملے کی توقع نہیں تھی، شدید دکھ ہوا: عثمان خواجہ

Admin
By Admin
Nov 25, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

پیٹ کمنز کی جانب سے ذاتی حملے کی توقع نہیں تھی، شدید دکھ ہوا: عثمان خواجہ
پیٹ کمنز کی جانب سے ذاتی حملے کی توقع نہیں تھی، شدید دکھ ہوا: عثمان خواجہ — November 25, 2026
سڈنی(25 نومبر ): آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ انہیں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی جانب سے پریس کانفرنس میں ذاتی حملے کی بالکل توقع نہیں تھی۔

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ انہیں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی جانب سے پریس کانفرنس میں ذاتی حملے کی بالکل توقع نہیں تھی جس سے انہیں شدید دکھ پہنچا، تاہم ان کے دل میں کمنز کے لیے اب بھی بے پناہ محبت ہے اور وہ ہمیشہ چاہتے تھے کہ کمنز آسٹریلیا کے کپتان برقرار رہیں۔

اپنی سوانح عمری ’صبر‘ کی اشاعت کے بعد دی گریڈ کرکٹر پوڈکاسٹ کو دیے گئے اپنے تفصیلی انٹرویو میں عثمان خواجہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 2018 کے دورہ جنوبی افریقہ میں بال ٹیمپرنگ تنازع کے اثرات ختم کرنے کے لیے کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ کو ایک مشترکہ بیان کی تجویز بھی بھیجی تھی۔
واضح رہے کہ تقریباً تین ہفتے قبل عثمان خواجہ کی سوانح عمری منظر عام پر آنے کے بعد آسٹریلوی کرکٹ بحران کا شکار ہو گئی تھی، جس میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ سینڈ پیپر کا استعمال نیولینڈز ٹیسٹ سے پہلے بھی ہوا تھا اور ٹیم میں ہر کوئی جانتا تھا کہ کیا ہو رہا ہے۔

اس کے بعد پیٹ کمنز نے 68 منٹ طویل پریس کانفرنس میں عثمان خواجہ کے دعوؤں کو 100 فیصد غلط قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ غیر سنجیدہ رویہ اپنا رہے ہیں، جبکہ گزشتہ ہفتے کیمرون بینکرافٹ نے بھی چار ہزار الفاظ پر مشتمل ایک مضمون میں اپنا مؤقف پیش کیا تھا۔

عثمان خواجہ نے بتایا کہ سڈنی میں پریس کانفرنس سے چند روز قبل انہوں نے پیٹ کمنز کو پیغام بھیجا تھا کہ وہ کوئی درمیانی راستہ نکالیں جس سے سب اکٹھے ہو سکیں، لیکن کمنز کے رویے نے انہیں حیران کر دیا۔

عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ بطور انسان اور لیڈر پیٹ کمنز سے محبت کی ہے، میری بات پر تنقید کی جا سکتی تھی لیکن جس طرح انہوں نے طویل وقت تک ذاتی حملے کیے، میں نے پیٹ کا یہ روپ پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا اور اسی بات نے مجھے مایوس کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ پریس کانفرنس دیکھنا نہیں چاہتے تھے مگر یہ جاننے کے لیے دیکھنا پڑی کہ کمنز کیا کہہ رہے ہیں، اس دوران ان کی اہلیہ ریچل بار بار ان کی خیریت دریافت کرتی رہیں لیکن وہ جذبات کی شدت کے باعث جواب نہ دے سکے۔

سڈنی(25 نومبر ): آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ انہیں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی جانب سے پریس کانفرنس میں ذاتی حملے کی بالکل توقع نہیں تھی۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn