آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔ انگلینڈ کے ہیری بروک ٹیسٹ بیٹرز میں پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بولرز میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک سر فہرست ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ٹیمبا باووما ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر ہر آ گئے۔
بھارت کے شبھمن گل تین درجے ترقی کے بعد 7ویں نمبر پر براجمان ہیں جبکہ بھارت کے یشسوی جیسوال 5 درجے ترقی کے بعد 9ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
پاکستان کے سعود شکیل دو درجے تنزلی کے بعد 12ویں نمبر پر چلے گئے۔ بابر اعظم 2 درجے تنزلی کے بعد 18ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
جنوبی افریقہ کے ریان ریکلٹن 10 درجے ترقی کے بعد 15 ویں نمبر براجمان ہیں۔ نیوزی لینڈ کے گلین فلپس 13 درجے ترقی کے بعد 17ویں نمبر پر آ گئے۔
پاکستان کے نوجوان بیٹر اذان اویس 22 درجے ترقی کے بعد 78 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
ٹیسٹ بولرز میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک کا پہلا نمبر ہے جبکہ بھارت کے جسپریت بمرا تین درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔
جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا دو درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔
محمد عباس دو درجے ترقی کے ساتھ 12ویں نمبر پر آ گئے۔ پاکستان کے عامر جمال 23 درجے ترقی کے بعد 64ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ ثاقب خان نے اپنی رینکنگ کا آغاز 68ویں نمبر سے کیا ہے۔
ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں جنوبی افریقہ کے مارکو یانسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔ انگلینڈ کے ہیری بروک ٹیسٹ بیٹرز میں پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بولرز میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک سر فہرست ہیں۔...
Source: Admin