Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

امریکا: چھوٹا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

Admin
By Admin
Nov 25, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

امریکا: چھوٹا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
امریکا: چھوٹا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک — November 25, 2026
امریکی ریاست مسیسیپی کے ساحل کے قریب چھوٹا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں 4 بالغ افراد اور 2 کم عمر بچے سوار تھے، تمام افراد کی لاشیں طیارے کے ملبے سے نکال لی گئیں۔

حکام کے مطابق سنگل انجن سیسنا 210 طیارے نے نیو اورلینز کے لیک فرنٹ ایئرپورٹ سے پرواز کی تھی اور اسے فلوریڈا کے شہر فورٹ مائرز جانا تھا۔ پرواز کے تقریباً 30 منٹ بعد طیارہ غیر معمولی تیزی سے بلندی کھونے لگا اور فی منٹ 10 ہزار فٹ کی رفتار سے نیچے آنے لگا۔

موبائل کے ریجنل ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور کا طیارے سے دوپہر 3 بج کر 45 منٹ پر رابطہ منقطع ہوگیا، جس کے بعد امریکی کوسٹ گارڈ سمیت مقامی، ریاستی اور وفاقی اداروں نے تلاش کا آپریشن شروع کیا۔

تقریباً دو گھنٹے بعد ہارن آئی لینڈ سے دو میل شمال مشرق میں طیارے کا ملبہ مل گیا، تاہم ابتدائی طور پر مسافروں کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

بعد ازاں مسیسیپی ڈیپارٹمنٹ آف میرین ریسورسز کے غوطہ خوروں نے طیارے کے مرکزی حصے سے تمام 6 افراد کی لاشیں برآمد کرلیں۔ ہلاک ہونے والے دونوں بچوں کی عمریں 8 سے 10 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔

طیارہ حادثے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوئی، تحقیقات جاری ہیں۔

امریکی ریاست مسیسیپی کے ساحل کے قریب چھوٹا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn