Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

ملڈر اور ریکلٹن کی سنچریاں، آسٹریلیا کو جیت کے لیے 288 رن کا ہدف

Admin
By Admin
Oct 31, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

ملڈر اور ریکلٹن کی سنچریاں، آسٹریلیا کو جیت کے لیے 288 رن کا ہدف
ملڈر اور ریکلٹن کی سنچریاں، آسٹریلیا کو جیت کے لیے 288 رن کا ہدف — October 31, 2026
کیپ ٹا¶ن، 30 اکتوبر :کیپ ٹا¶ن ٹیسٹ کے چوتھے دن ریان ریکلٹن (101) اور ویان ملڈر (115) کی شاندار بلے بازی کی بدولت جنوبی افریقہ نے زبردست واپسی کی۔ اتار چڑھا¶ سے بھرے اس دلچسپ سیریز کا فیصلہ اب آخری دن ہفتہ کو ہوگا۔ آسٹریلیا کو جیت کے لیے 288 رن کا ہدف ملا ہے ۔
شام کے وقت مارکو یانسن پیڈ پہن کر اپنی باری کے انتظار میں بیٹھے نظر آئے ۔ انہوں نے دن کا زیادہ تر وقت ریکلٹن اور ملڈر کو آسٹریلیائی گیند بازوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے دیکھا۔ یانسن کو شاید میدان میں اترنے کے لیے انتظار کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوئی ہوگی، کیونکہ پچ پر کبھی گیند اچھال لے رہی تھی تو کبھی نیچی رہ رہی تھی اور بعض مقامات پر اچانک گھوم بھی رہی تھی۔ لیکن ان دونوں بلے بازوں نے ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور 318 گیندوں تک کریز پر جمے رہے ۔ آخرکار رن آ¶ٹ ہونے کے ساتھ ان کی شراکت داری ختم ہوئی۔
چوتھے دن کے آغاز میں جنوبی افریقہ کے 4 وکٹ گر چکے تھے ، لیکن مجموعی طور پر اسے 40 رن کی برتری حاصل تھی۔ ریکلٹن گزشتہ روز شام کو میتھیو بریٹزکے کے ساتھ کریز پر آئے تھے ۔ پچ خشک ہوچکی تھی، جس سے نیتھن لیون کے لیے اہم کردار ادا کرنے کا موقع پیدا ہوگیا تھا۔ آف اسپنر لیون نے دن کا پہلا اوور کرایا۔
جنوبی افریقہ کے لیے بائیں ہاتھ کے بلے باز ریکلٹن نے لیون کا سامنا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ دائیں ہاتھ کے بلے بازوں کے لیے لیون کو آف اسٹمپ کے باہر پچ کے خراب حصوں سے اچھی ٹرن اور اچھال مل رہا تھا۔ ریکلٹن نے سمجھ داری سے اپنی کریز اور قدموں کا استعمال کرتے ہوئے لیون کی گیندوں کے گھومنے کے اثر کو بے اثر کردیا۔
دوسری جانب مچل اسٹارک نے ابتدا ہی میں بریٹزکے کو شارٹ گیندوں سے پریشان کیا۔ اسپن ایک بڑا عنصر تھا، اس لیے کوپر کونولی نے بھی چند اوور کرائے ، لیکن آخرکار پیٹ کمنز کو کامیابی ملی۔ انہوں نے 372 گیندوں کے بعد اپنا پہلا وکٹ حاصل کیا۔ بریٹزکے ان کی حکمت عملی میں پھنس گئے ۔ انہوں نے اسٹارک کی گیند پر پل شاٹ کھیلا، جو ڈیپ بیک ورڈ اسکوائر پر کھڑے فیلڈر کے ہاتھوں میں چلا گیا۔ وہ سر ہلاتے ہوئے واپس لوٹے اور واضح طور پر اپنے اس شاٹ سے ناخوش تھے ۔ لنچ سے پہلے گیند نے اس پورے ٹیسٹ میچ کے کسی بھی دوسرے سیشن کے مقابلے میں سب سے زیادہ ٹرن لیا۔ اسی وجہ سے کونولی، ہیڈ، رینشا اور لبوشین نے اسپن حملے کو مضبوط بنانے میں لیون کا ساتھ دیا۔
دوسری نئی گیند آنے سے پہلے آسٹریلیا کے بہترین بالنگ اٹیک کو ریکلٹن اور ملڈر نے پوری طرح بے اثر کردیا۔ دونوں انتہائی محتاط اور دفاعی انداز میں کھیل رہے تھے ۔ پہلے سیشن کے 28 اوورز میں صرف 62 رن بنے ۔
جب لیون کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے تو آسٹریلیا نے کھیل کا رخ بدلنے کے لیے دوسری نئی گیند کے ساتھ اسٹارک کو گیند تھمائی۔ لیکن وہ پہلے دن جیسا جادو نہیں دکھا سکے ۔ اس دن آسمان پر بادل چھائے ہوئے تھے ، جبکہ آج تیز دھوپ نکلی ہوئی تھی، جس سے گیند کو سوئنگ ہونے میں کوئی مدد نہیں ملی۔ اسٹارک کو جلد ہی اپنی گیند کی لینتھ پیچھے کرنی پڑی۔
دوسرے سیشن کے 28 اوورز میں 92 رن بنے اور کھیل کا رخ آہستہ آہستہ میزبان ٹیم جنوبی افریقہ کی جانب جھکنے لگا۔ ملڈر نے آخرکار اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ زمبابوے کے خلاف ان کی ٹرپل سنچری کے بعد یہ پہلی نصف سنچری تھی۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد ریکلٹن نے اپنی سنچری مکمل کی، لیکن ان کی خوشی زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکی۔ 154 رن کی انتہائی اہم اور میچ کا رخ بدلنے والی شراکت داری کے بعد غلط فہمی کے باعث ریکلٹن رن آ¶ٹ ہوگئے ۔ انہوں نے 101 رن بنائے ۔
اس سے آسٹریلیا کو ایک موقع مل گیا۔ جنوبی افریقہ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ مسلسل وکٹ گنوا چکا تھا اور بڑی برتری کے باوجود اس کے جلد ڈھیر ہوجانے کا خطرہ برقرار تھا۔ لیکن ملڈر نے محتاط انداز میں کھیلنا جاری رکھا۔ جب یانسن ایک خراب شاٹ کھیل کر (ڈیپ اسکوائر لیگ کی جانب گھوم کر پل شاٹ کھیلتے ہوئے ) آ¶ٹ ہوئے اور سائمن ہارمر کو لیون نے بولڈ کردیا تو جنوبی افریقہ کی مضبوط گرفت کمزور پڑنے لگی۔
ملڈر نے لیون کی گیند پر چوکا لگا کر ٹیم کی برتری 250 رن سے آگے پہنچا دی، لیکن صرف 3 گیندوں کے بعد ایک اور غلط فہمی کے باعث جیرالڈ کوئٹزی آ¶ٹ ہوگئے ۔
کگیسو ربادا کے ساتھ مل کر جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے ملڈر نے برتری میں مزید اضافہ کیا اور اپنی سنچری مکمل کی۔ شام ڈھلنے کے ساتھ ہی انہوں نے کمنز کی گیند پر چھکا لگایا اور اس کے فوراً بعد لیون کی گیند پر ایک اور زوردار شاٹ (سلاگ سویپ) کھیل کر چھکا جڑ دیا۔ آخرکار وہ 115 رن بناکر ڈیپ میں کیچ آ¶ٹ ہوگئے ۔ اس وقت تک وہ جنوبی افریقہ کو 287 رن کی برتری دلا کر مضبوط پوزیشن میں پہنچا چکے تھے ۔ اس سے آخری دن کا مقابلہ دلچسپ ہوگیا ہے ، جس کا نتیجہ کسی بھی ٹیم کے حق میں جاسکتا ہے ۔ یہ اتار چڑھا¶ سے بھرپور سیریز کا شاندار اختتام ثابت ہوسکتا ہے ۔
مختصر اسکور: جنوبی افریقہ 329 اور 387 رن (ویان ملڈر 115، ریان ریکلٹن 101؛ مچل اسٹارک 3-65، پیٹ کمنز 2-71)۔ آسٹریلیا کے 429 رن کے جواب میں جنوبی افریقہ کو 287 رن کی برتری حاصل ہوگئی ہے ۔

کیپ ٹا¶ن، 30 اکتوبر :کیپ ٹا¶ن ٹیسٹ کے چوتھے دن ریان ریکلٹن (101) اور ویان ملڈر (115) کی شاندار بلے بازی کی بدولت جنوبی افریقہ نے زبردست واپسی کی۔ اتار چڑھا¶ سے بھرے اس دلچسپ سیر...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn