Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

غیر ملکی انحصار کا خاتمہ: جنگی حالات میں بھی چمکتا رہے گا بھارت کا اپنا نیویگیشن سسٹم!

Admin
By Admin
Oct 31, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

غیر ملکی انحصار کا خاتمہ: جنگی حالات میں بھی چمکتا رہے گا بھارت کا اپنا نیویگیشن سسٹم!
غیر ملکی انحصار کا خاتمہ: جنگی حالات میں بھی چمکتا رہے گا بھارت کا اپنا نیویگیشن سسٹم! — October 31, 2026
اسرو نے خلا میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ایک نیا مشن کامیابی سے شروع کر دیا ہے۔ سری ہرکوٹا کے اسپیس سینٹر سے رات 11:51 بجے GSLV-F18/NVS-03 مشن کا کامیاب کیا گیا۔ NVS-03 سیٹلائٹ کی مدد سے ملک کے نیویگیشن سسٹم کی صلاحیتوں میں زبردست اضافہ ہوگا۔ یہ سیٹلائٹ بھارت کی سرزمین اور اس کی جغرافیائی سرحدوں کے گرد 1500 کلومیٹر کے دائرے میں آنے والے تمام علاقوں کا احاطہ کرے گا۔ اسرو نے تصدیق کی ہے کہ نیویگیشن سیٹلائٹ NVS-03 کو اس کے طے شدہ مدار میں کامیابی کے ساتھ نصب کر دیا گیا ہے۔

مشن کی اس شاندار کامیابی پر اسرو کے سربراہ ڈاکٹر وی نارائنن نے آدھی رات کو حاصل ہونے والی اس تاریخی کامیابی پر اسرو کے تمام سائنسدانوں کے ساتھ ساتھ ملک کے تمام شہریوں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ اسرو کے اس جدید سیٹلائٹ کی مدد سے آنے والے دنوں میں ملک کے عوام کو بہتر اور موثر دیسی نیویگیشن اور جی پی ایس جیسی سہولیات میسر ہوں گی۔
جی پی ایس (GPS) امریکی حکومت کی ملکیت کا نظام ہے جس پر دنیا بھر کی اکثر خدمات، ادارے اور عوام لوکیشن اور وقت کا تعین کرنے کے لیے انحصار کرتے ہیں۔ بھارت نے 'نیویک' اسی مقصد کے لیے تیار کیا تھا تاکہ اسے کسی غیر ملکی حکومت کے زیرِ کنٹرول نظام پر انحصار نہ کرنا پڑے—خاص طور پر کسی جنگ یا تنازع کے موقع پر۔

اسرو نے خلا میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ایک نیا مشن کامیابی سے شروع کر دیا ہے۔ سری ہرکوٹا کے اسپیس سینٹر سے رات 11:51 بجے GSLV-F18/NVS-03 مشن کا کامیاب کیا گیا۔ NVS-03 س...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn