Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

آبنائے ہرمز کے غیر مجاز راستے سے گزرنے کی کوشش کرنے والا تیسرا آئل ٹینکر بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا: پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ

Admin
By Admin
Oct 31, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

آبنائے ہرمز کے غیر مجاز راستے سے گزرنے کی کوشش کرنے والا تیسرا آئل ٹینکر بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا: پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ
آبنائے ہرمز کے غیر مجاز راستے سے گزرنے کی کوشش کرنے والا تیسرا آئل ٹینکر بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا: پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ — October 31, 2026
ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ دو ملین سے بیرل زائد تیل لے جانے والا ایک سپر ٹینکر آبنائے ہرمز میں بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا ہے جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔

پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کے ’غیر مجاز‘ قرار دیے گئے راستے سے جمعہ کے روز گزرنے کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہونے والا یہ تیسرا آئل ٹینکر ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے کہا ہے کہ ٹینکر آبنائے ہرمز کے دہانے پر اب بھی کھڑا ہے اور اس میں اب بھی آگ لگی ہوئی ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے ٹینکر کا نام اور اس کی دیگر تفصیلات نہیں بتائی گَئی ہیں۔ بیان میں ٹینکر کے عملے کی صورتِ حال کے متعلق بھی کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

پاسدارانِ انقلاب کے اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تاحال تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

اس سے قبل پاسداران انقلاب کی بحریہ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے مشرقی اور مغربی حصوں میں دو آئل ٹینکر ایک ایسے راستے سے گزرنے کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہو گئے جسے ایران غیر مجاز قرار دیتا ہے، اور بعد ازاں آبنائے کے جنوبی پانیوں میں رک گئے۔

پاسداران انقلاب کے مطابق دونوں آئل ٹینکروں نے اپنے نیویگیشن اور مقام معلوم کرنے والے نظام بند کر رکھے تھے اور وہ ’امریکی فوج کی حمایت سے‘ آبنائے ہرمز سے نکلنے کی کوشش کر رہے تھے۔

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ دو ملین سے بیرل زائد تیل لے جانے والا ایک سپر ٹینکر آبنائے ہرمز میں بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا ہے جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn