چمولی کے ایس ایس پی سرجیت سنگھ پوار نے حادثے میں 6 افراد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے تمام لاشیں برآمد کرلی ہیں۔ امدادی ٹیمیں لاشوں کو جائے حادثہ سے نکال کر اسپتال پہنچانے کے عمل میں مصروف ہیں۔ اس کارروائی میں پولیس، ایس ڈی آر ایف اور فوج کی ٹیمیں باہمی تال میل کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ٹرانس بھارت ایوی ایشن پرائیویٹ لمیٹڈ کا ہیلی کاپٹر (کال سائن وی ٹی-ایچ سی ایکس) جمعہ کی دوپہر تقریباً 13:12 بجے بدری ناتھ سے سہستردھارا کے لیے روانہ ہوا تھا۔ پرواز بھرنے کے محض 2 منٹ بعد، 13:14 بجے جوشی مٹھ وادی کے اوپر ہیلی کاپٹر کا رابطہ منقطع ہوگیا۔ اس کی اطلاع فوجی چوکی کے ذریعے انتظامیہ کو ملی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج اور ایس ڈی آر ایف کی مشترکہ ٹیمیں فوری طور پر تلاش اور بچا¶ کی کارروائی کے لیے روانہ کردی گئیں۔ گوپیشور سے ڈرون ٹیموں کو بھی تلاش کی مہم میں شامل کیا گیا۔
حادثے میں جان گنوانے والوں میں دہلی کے رہنے والے 48 سالہ پائلٹ کیپٹن ہمانشو سبھروال اور کرناٹک کے 5 مسافر پرتھاپا (41)، ارون سالنکے (44)، وی بی شنکر گوڑا (39)، سدھیر کے (50) اور ایچ ایس نٹ راجا (51) شامل ہیں۔
ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ فی الحال حادثے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ انتظامیہ کی جانب سے مزید ضروری کارروائی کی جا رہی ہے ۔ وہیں، ٹرانس بھارت ایوی ایشن پرائیویٹ لمیٹڈ کی تمام پروازوں پر اگلے احکامات تک پابندی لگا دی گئی ہے ۔
اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے ہیلی کاپٹر حادثے میں ہوئے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے جاں بحق افراد کی روحوں کے سکون کے لیے ایشور سے پرارتھنا کرتے ہوئے غم زدہ اہل خانہ کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے متعلقہ افسران کو حادثے کی وجوہات کی تفصیلی جانچ کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کے تمام پہلو¶ں کی سنجیدگی سے تحقیقات کی جائیں۔
وزیر اعلیٰ نے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے اور ضروری راحت و دیگر انتظامات فوری طور پر یقینی بنائے جائیں۔
چمولی، 30 اکتوبر :) اتراکھنڈ میں بدری ناتھ سے دہرہ دون کے سہستردھارا کے لیے روانہ ہونے والا ہیلی کاپٹر جمعہ کو چمولی ضلع کے جوشی مٹھ علاقے میں حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں ...