Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

محمد عامر نے افغانستان پریمیئر لیگ کے لیے رجسٹریشن کرا لی

Admin
By Admin
Nov 02, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

محمد عامر نے افغانستان پریمیئر لیگ کے لیے رجسٹریشن کرا لی
محمد عامر نے افغانستان پریمیئر لیگ کے لیے رجسٹریشن کرا لی — November 02, 2026
لاہور(2 نومبر 2026): پاکستان کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد عامر افغانستان پریمیئر لیگ کے لیے رجسٹریشن کرا لی۔

پاکستان کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد عامر نے برطانوی شہری کی حیثیت سے افغانستان پریمیئر لیگ (اے پی ایل) کے ڈرافٹ کے لیے اپنی رجسٹریشن مکمل کروا لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی پاسپورٹ ملنے کے بعد اب محمد عامر برطانوی شہری کا قانونی درجہ حاصل کر چکے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہیں اس لیگ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے این او سی کی کوئی ضرورت نہیں پڑے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس لیگ کے لیے پاکستان کے کئی دیگر کھلاڑیوں نے بھی رجسٹریشن کروائی ہے، جس میں ٹی ٹوئنٹی کپتان صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، شان مسعود اور معاذ صداقت کا نام بھی شامل ہے۔

تاہم پی سی بی کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں کو این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان پریمیئر لیگ کا پلیئرز ڈرافٹ کل منعقد ہوگا۔

لاہور(2 نومبر 2026): پاکستان کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد عامر افغانستان پریمیئر لیگ کے لیے رجسٹریشن کرا لی۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn