سعودی عرب کے علاقے رأس الخفجی سے 72 ناٹیکل میل مشرق میں خلیج میں سفر کرنے والے ایک آئل ٹینکر پر 2 نامعلوم پروجیکٹائلز سے حملہ کیا گیا۔
برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق دونوں پروجیکٹائلز ٹینکر کے بائیں جانب لگے۔
ادارے نے بتایا ہے کہ سمندر میں تیل یا کسی دوسرے مادے کے اخراج کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے بتایا ہے کہ واقعے میں ٹینکر کا تمام عملہ محفوظ رہا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایران کے جزیرے قشم کے قریب امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 2 ماہی گیر زخمی اور 2 لاپتہ ہو گئے تھے۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق جزیرہ قشم سے 14 ناٹیکل مائل جنوب میں 2 ماہی گیروں کی کشتیوں پر امریکی ڈرون حملے ہوئے تھے۔
سعودی عرب کے علاقے رأس الخفجی سے 72 ناٹیکل میل مشرق میں خلیج میں سفر کرنے والے ایک آئل ٹینکر پر 2 نامعلوم پروجیکٹائلز سے حملہ کیا گیا۔...
Source: Admin