Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

امریکی وسط مدتی انتخابات سے قبل اسرائیل میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

Admin
By Admin
Nov 02, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

امریکی وسط مدتی انتخابات سے قبل اسرائیل میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
امریکی وسط مدتی انتخابات سے قبل اسرائیل میں سیکیورٹی ہائی الرٹ — November 02, 2026
امریکی وسط مدتی انتخابات سے ایک روز قبل آج اسرائیل میں سیکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کو انتہائی چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ ایران کے ساتھ دوبارہ جنگ چھڑنے کے خدشات کے باعث سیکیورٹی انتظامات بھی مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران کے ساتھ کشیدگی میں ممکنہ اضافے کے پیشِ نظر اسرائیلی فوج ہائی الرٹ ہے، جبکہ امریکا اور اسرائیل کے درمیان سیکیورٹی رابطے بھی اعلیٰ ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی شہری (کل) 3 نومبر منگل کو وسط مدتی انتخابات میں ووٹ ڈالیں گے۔

یہ انتخابات ریپبلکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری صدارتی مدت کے وسط میں ہو رہے ہیں، جن میں ایوانِ نمائندگان کی تمام 435 نشستوں، سینیٹ کی 35 نشستوں اور 36 ریاستوں میں گورنر کے عہدوں کے لیے مقابلہ ہو گا۔

اس کے علاوہ ہزاروں مقامی عہدوں اور مختلف عوامی معاملات پر بھی ووٹنگ ہو گی۔

صدر ٹرمپ متعدد بار عندیہ دے چکے ہیں کہ وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر نئے حملے نہیں کیے جائیں گے، تاہم انہوں نے انتخابات کے بعد فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

یہ صورتِ حال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں امریکی فوج کی موجودگی اور تعیناتی میں اضافہ جاری ہے اور سفارتی کوششیں تعطل کا شکار ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی حکومت امریکا پر ایران کے خلاف دوبارہ حملوں کے لیے زور دے رہی ہے، جن کا بظاہر مقصد ایرانی حکومت کا خاتمہ بتایا جا رہا ہے تاہم اسرائیلی حکام تسلیم کرتے ہیں کہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ وائٹ ہاؤس ہی کرے گا۔

اسرائیلی نیوز ویب سائٹ ولا نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حکام کو خدشہ ہے کہ ایران خطے میں امریکی مفادات یا اسرائیل کے خلاف براہِ راست یا اپنے اتحادی گروہوں کے ذریعے اچانک حملہ کر سکتا ہے، جس کے باعث اسرائیلی فوج ہائی الرٹ ہے۔

رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس اداروں کو خدشہ ہے کہ تہران بڑے پیمانے پر فوجی اشتعال انگیزی کر سکتا ہے، جس کا مقصد امریکی وسط مدتی انتخابات پر اثرانداز ہونا بھی ہو سکتا ہے۔

نام ظاہر نہ کرنے والے اسرائیلی فوجی حکام کے حوالے سے ویب سائٹ نے بتایا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے درمیان سیکیورٹی تعاون اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے اور اگر واشنگٹن نے ایران پر حملے کا فیصلہ کیا تو اسرائیل کو پیشگی اطلاع دی جائے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل میں 3 ہزار سے زائد امریکی فوجی تعینات ہیں۔

امریکی وسط مدتی انتخابات سے ایک روز قبل آج اسرائیل میں سیکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn