لاہور (2 نومبر ): پاکستانی ٹیم نے ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل تو جیت لیا مگر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اسی میچ میں پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا۔
آئی سی سی نے پاکستان میں کھیلی گئی ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میچ میں پاکستان ٹیم پر میچ فیس کا 5 فیصد کا جرمانہ عائد کر دیا۔ یہ جرمانہ سلو اوور ریٹ کے باعث عائد کیا گیا۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں پاکستان ٹیم نے مقررہ وقت میں ایک اوور کم کیا تھا، جس کے بعد میچ ریفری جیف کرو نے پاکستان کا اوور ریٹ کم قرار دیا۔
پاکستان پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.22 کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا ہے، جس کے مطابق مقررہ وقت میں ہر اوور کم ہونے پر کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد ہوتا ہے۔
پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے سلو اوور ریٹ کی غلطی تسلیم کرتے ہوئے جرمانہ قبول کر لیا۔
واضح رہے کہ فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 326 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر 9 گیندیں قبل حاصل کرکے ٹرائی سیریز اپنے نام کی تھی۔
لاہور (2 نومبر ): پاکستانی ٹیم نے ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل تو جیت لیا مگر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اسی میچ میں پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا۔...
Source: Admin