اپوزیشن کی ’رام لیلا‘ کے جواب میں بی جے پی کی ’نوین‘ یاترا! کولکاتا میں ترنگا اٹھائے شمیک اور شوبھیندو، حیدرآباد میں امیت شاہ کی پیدل مارچ
قومی الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر اپوزیشن مسلسل مختلف پروگرام منعقد کر رہی ہے۔ سڑکوں پر کاکروچ جنتا پارٹی بھی اتر آئی ہے۔ اپوزیشن کی ان مسلسل سرگرمیوں کے جواب میں بی جے پی بھی سڑکوں پر نکل آئی ہے۔ پارٹی نے ہندوستان کے کئی شہروں میں ’جمہوریت بچاو¿، افراتفری ختم کرو‘ پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ اسی پروگرام کے تحت پیر کو کولکاتا کی سڑکوں پر بی جے پی ریلی نکال رہی ہے۔ ریلی کا آغاز کالج اسٹریٹ سے ہوا ہے اور یہ دھرم تلہ تک جائے گی۔ ریلی کی قیادت بی جے پی کے آل انڈیا صدر نتن نوین کر رہے ہیں۔ ان کے ساتھ ریلی کی اگلی صف میں وزیر اعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری اور ریاستی بی جے پی صدر شمیک بھٹاچاریہ بھی پیدل چل رہے ہیں۔ تینوں کے کندھوں پر قومی پرچم ہے۔ بی جے پی کے اسی پروگرام کے تحت آج حیدرآباد میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ بھی ترنگا اٹھائے پیدل مارچ کر رہے ہیں۔
پیر کی دوپہر ہی نتن نوین کولکاتا ہوائی اڈے پر پہنچے۔ ان کے استقبال کے لیے وزیر اعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری اور ریاستی بی جے پی صدر شمیک بھٹاچاریہ سمیت دیگر رہنما ہوائی اڈے پر موجود تھے۔ وہاں سے وہ کالج اسٹریٹ کے لیے روانہ ہوئے۔ وہاں پہلے سے ہی بی جے پی کارکنان اور حامی جمع تھے۔ کالج اسٹریٹ پہنچ کر نتن نوین نے کندھے پر ترنگا اٹھایا اور ریلی شروع کی۔ ان کے ساتھ شوبھیندو اور شمیک بھی موجود تھے۔ بنیادی طور پر اپوزیشن کے جھوٹ اور ’کاکروچوں کی افراتفری‘ کے خلاف مختلف شہروں میں ریلیاں نکالنے کا فیصلہ بی جے پی نے کیا ہے۔ اسی مقصد کے تحت اس بڑے پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے۔
حیدرآباد میں بی جے پی کے ’جمہوریت بچاو¿‘ پروگرام سے امیت شاہ نے اپوزیشن کو نشانہ بنایا۔ اتوار کو دہلی میں منعقدہ ’انڈی‘ اتحاد کے پروگرام پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ”دہلی میں اپوزیشن کا پروگرام ’ووٹ بچاو¿‘ مہم نہیں تھا، بلکہ دراندازوں کو بچانے کی ریلی تھی۔“ اس جلسے سے وزیر داخلہ نے براہِ راست کانگریس اور راہل گاندھی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی آر کے ذریعے تین کروڑ فرضی ووٹروں کے نام حذف کیے جانے سے راہل گاندھی اور ان کے ساتھی ناراض ہیں۔
اپوزیشن کی ’رام لیلا‘ کے جواب میں بی جے پی کی ’نوین‘ یاترا! کولکاتا میں ترنگا اٹھائے شمیک اور شوبھیندو، حیدرآباد میں امیت شاہ کی پیدل مارچ...
Source: Admin