Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

انتشار پسند کاکروچوں‘ سے ہوشیار! کولکاتا میں بی جے پی کی بڑی ریلی، قیادت کریں گے نتن نوین

Admin
By Admin
Nov 02, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

انتشار پسند کاکروچوں‘ سے ہوشیار! کولکاتا میں بی جے پی کی بڑی ریلی، قیادت کریں گے نتن نوین
انتشار پسند کاکروچوں‘ سے ہوشیار! کولکاتا میں بی جے پی کی بڑی ریلی، قیادت کریں گے نتن نوین — November 02, 2026
انتشار پسند کاکروچوں‘ سے ہوشیار! کولکاتا میں بی جے پی کی بڑی ریلی، قیادت کریں گے نتن نوین
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر اپوزیشن جماعتیں مسلسل مختلف پروگرام منعقد کر رہی ہیں۔ سڑکوں پر ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ بھی اتر آئی ہے۔ ان مسلسل احتجاجی سرگرمیوں کے جواب میں بی جے پی نے بھی سڑکوں پر اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی نے ملک کے کئی شہروں میں ’جمہوریت بچاو¿، انتشار ختم کرو‘ مہم کا اعلان کیا ہے۔ پیر کے روز کولکاتا کی سڑکوں پر یہ ریلی نکالی جائے گی۔ ریلی کالج اسٹریٹ سے دھرم تلہ تک جائے گی۔ اس کی قیادت بی جے پی کے قومی صدر نتن نوین کریں گے۔ ان کے ساتھ وزیر اعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری، ریاستی بی جے پی صدر شمک بھٹاچاریہ سمیت پارٹی کے دیگر رہنما بھی ریلی میں شامل ہوں گے۔
پیر کی دوپہر ہی نتن نوین کولکاتا ہوائی اڈے پہنچے۔ ان کے استقبال کے لیے وزیر اعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری بھی ہوائی اڈے پر موجود تھے۔ معلوم ہوا ہے کہ دونوں وہاں سے کالج اسٹریٹ روانہ ہوں گے۔ بنیادی طور پر اپوزیشن کے مبینہ جھوٹ اور ’کاکروچوں کی افراتفری‘ کے خلاف بی جے پی نے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی مقصد کے تحت کولکاتا میں اس بڑے پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے۔
ریلی سے پہلے دوپہر ہی سے کالج اسٹریٹ پر پارٹی کے رہنماو¿ں اور کارکنوں کا جمع ہونا شروع ہو گیا ہے۔ اس اجتماع میں بی جے پی کے ترجمان دیبجیت سرکار بھی نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اپوزیشن کی افراتفری کے خلاف جمہوریت کے تحفظ کی مہم ہے۔ ان کے مطابق، عوام جھوٹ کے خلاف کھڑے ہیں اور سچائی کے ساتھ ہیں۔
ریلی سے پہلے بی جے پی کے رکن اسمبلی ارجن سنگھ نے کہا کہ جمہوریت کو تباہ کرنے کے لیے غیر ملکی طاقتیں پیسہ دے رہی ہیں۔ تاہم، کولکاتا میں اس ریلی پر سی پی ایم کے رکن اسمبلی مصطفیٰ الرحمن رانا نے سوال اٹھایا۔ ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج کا اثر ریاست میں نہیں پڑا ہے۔ یہاں نئی حکومت کو بنے ابھی صرف چھ ماہ ہوئے ہیں، تو پھر یہاں ریلی کیوں نکالی جا رہی ہے؟
کولکاتا آنے سے پہلے نتن نوین نے بہار کے بھاگلپور میں ’جمہوریت بچاو¿، انتشار ختم کرو‘ پروگرام میں شرکت کی تھی۔ وہاں سے انہوں نے مغربی بنگال کی سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سمیت اپوزیشن رہنماو¿ں کو نشانہ بنایا۔ نتن نے کہا، ”اپوزیشن صرف اقتدار حاصل کرنا چاہتی ہے۔ ہمارے لیے سب سے پہلے آئین ہے۔ جمہوریت کا تحفظ ہی ہمارا بنیادی مقصد ہے۔ ایس آئی آر کے بعد تمل ناڈو اور کیرالا میں بھی انتخابات ہوئے۔ وہاں اپوزیشن نے کامیابی حاصل کی۔ اس وقت تو ایس آئی آر پر کوئی سوال نہیں اٹھایا گیا!“

انتشار پسند کاکروچوں‘ سے ہوشیار! کولکاتا میں بی جے پی کی بڑی ریلی، قیادت کریں گے نتن نوین...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn