Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

بھارت 1-2 سے کامیاب، 10ویں مرتبہ ساف چیمپئن بن گیا

Admin
By Admin
Nov 17, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

بھارت 1-2 سے کامیاب، 10ویں مرتبہ ساف چیمپئن بن گیا
بھارت 1-2 سے کامیاب، 10ویں مرتبہ ساف چیمپئن بن گیا — November 17, 2026
بھارت نے پاکستان کے خلاف 1-2 سے کامیابی حاصل کرکے 10ویں مرتبہ ساف چیمپئن شپ فائنل جیت لیا۔

ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن (ساف) چیمپئن شپ کا سنسنی خیز فائنل ڈھاکہ میں کھیلا گیا۔

فائنل کے ابتداء میں پاکستانی ٹیم نے بھارتی ٹیم پر دباؤ بنا کر رکھا اور برق رفتاری کے ساتھ بھارتی گول پوسٹ پر حملے کیے، تاہم پاکستانی پلیئز کی گول کرنے کی کوششیں کامیاب نہ ہوسکیں۔

پہلے ہاف کے آخری لمحات کے دوران انجری ٹائم میں عالمگیر غازی نے بھارتی ڈیفنڈر کی غلطی اور اپنے تجربہ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے شاندار کک لگا کر گیند کو جال کی راہ دکھا دی۔

دوسرے ہاف کے آغاز سے بھارت نے نسبتاً بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا، تاہم پاکستان ٹیم کی پریشانی اس وقت بڑھ گئی جب جنید خان کو فاؤل کے باعث وی اے آر ری ویو کے بعد ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا۔

فاؤل کے بعد پاکستان ٹیم 10 کھلاڑیوں تک محدود رہ گئی، بھارت نے اس موقع کا فائدہ اٹھا کر اٹیک کرتے ہوئے 61ویں منٹ میں گول کرکے میچ 1-1 سے برابر کردیا۔ بھارت کی جانب سے گول سہیل بھٹ نے کیا۔

بھارت کے سندیپ مندا نے 88ویں منٹ پاکستانی دفاع توڑ کر میچ کا فیصلہ کن گول کردیا۔ اس طرح بھارت 10ویں مرتبہ ساف ٹائٹل کا حقدار ٹھہرا۔

فائنل میں پاکستان کی اسٹارٹنگ الیون کی قیادت عبداللّٰہ اقبال کر رہے تھے جبکہ یوسف اعجاز بٹ گول کیپر تھے۔

بھارت کے خلاف فائنل کےلیے پاکستان نے عادل کو ابتدائی الیون میں شامل کیا۔ بنگلادیش کے خلاف سیمی فائنل میں فیصلہ کن گول کرنے والے عبدالصمد بھی پلیئنگ الیون میں شامل تھے۔

پاکستان کی ابتدائی الیون میں عیسیٰ سلیمان، محب اللّٰہ، محمد علی اکبر خان بھی شامل تھے۔

پاکستانی فٹبال ٹیم ساف چیمپئن شپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فائنل مقابلے میں میدان میں اتری تھی۔

پاکستان نے سیمی فائنل میں میزبان بنگلادیش کو 0-1 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

بھارت نے پاکستان کے خلاف 1-2 سے کامیابی حاصل کرکے 10ویں مرتبہ ساف چیمپئن شپ فائنل جیت لیا۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn