Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

پہلے ٹی-20 میں 4 وکٹ سے جیت کے ساتھ ہندستان نے نیوزی لینڈ دورے کا کیا فاتحانہ آغاز، سنجو سیمسن پلیئر آف دی میچ

Admin
By Admin
Oct 22, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

پہلے ٹی-20 میں 4 وکٹ سے جیت کے ساتھ ہندستان نے نیوزی لینڈ دورے کا کیا فاتحانہ آغاز، سنجو سیمسن پلیئر آف دی میچ
پہلے ٹی-20 میں 4 وکٹ سے جیت کے ساتھ ہندستان نے نیوزی لینڈ دورے کا کیا فاتحانہ آغاز، سنجو سیمسن پلیئر آف دی میچ — October 22, 2026
ہندستانی کرکٹ ٹیم نے جیت کے ساتھ نیوزی لینڈ دورے کا آغاز کیا ہے۔ کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول میں کھیلے گئے پہلے ٹی-20 میں ہندوستانی ٹیم نے 226 رنز کے ہدف کا تعاقب کر کے تاریخ رقم کر دی۔ نیوزی لینڈ کی سرزمین پر ٹی-20 میں ہندوستان کا یہ سب سے بڑے ہدف کا کامیاب تعاقب ہے۔ 7ویں نمبر پر بلے بازی کرنے آئے نمن دھیر نے 15 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 42 رنز کی دھواں دھار اننگ کھیل کر سنسنی خیز مقابلے میں ہندوستان کو 4 وکٹ سے جیت دلائی۔

نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورس میں 4 وکٹ کے نقصان پر 225 رنز بنائے تھے۔ جواب میں ہندوستانی ٹیم نے 19.4 اوورس میں 6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف کا تعاقب کر لیا۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم نے 5 میچوں کی ٹی-20 سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ نیوزی لینڈ کے 226 رنز کے جواب میں سنجو سیمسن اور ابھیشیک شرما نے ہندوستان کو طوفانی شروعات دلائی۔ پاور پلے میں ہی ٹیم کا اسکور 90 رنز سے زائد ہو گیا تھا۔ ابھیشیک شرما نے 12 گیندوں میں 29 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ تیسری نمبر پر ایشان کشن کی جگہ تلک ورما بلے بازی کرنے اترے اور صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کرنے والے سنجو سیمسن بھی 33 گیندوں میں 67 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ 5 نمبر پر بلے بازی کرنے آئے ایشان کشن کا بلا بھی نہیں چلا اور ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

ایشان کے بعد اکشر پٹیل بلے بازی کرنے آئے، انہوں نے 14 گیندوں پر 24 رنز بنائے۔ آخر میں نمن دھیر نے نیوزی لینڈ کے گیند بازوں کی دھجیاں اڑا دیں۔ کپتان شریئس ایئر 28 گیندوں پر 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، لیکن نمن دھیر نے دباؤ کو خود پر حاوی نہیں ہونے دیا۔ نمن نے 15 گیندوں پر 5 چوکے اور 2 چھکے لگاتے ہوئے ناٹ آؤٹ 42 رنز بنائے۔ نتیش ریڈی 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ لوٹے۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے گلیف فلپس کی ناٹ آؤٹ 80 رنز کی اننگ کی بدولت 20 اوورس میں 4 وکٹ کے نقصان پر 225 رنز بنائے۔ فلپس کے علاوہ فن الین نے 45، بیون جیکبس نے 31 اور ڈیری مشیل نے 28 رنز بنائے۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے جیت کے ساتھ نیوزی لینڈ دورے کا آغاز کیا ہے۔ کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول میں کھیلے گئے پہلے ٹی-20 میں ہندوستانی ٹیم نے 226 رنز کے ہدف کا تعاقب کر کے تاریخ رقم کر ...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn