Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

مسجد کے لیے زمین عطیہ کرنے کے مبینہ اعلان پر سوالات، ثانیہ مرزا نے کیا جواب دیا؟

Admin
By Admin
Oct 29, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

مسجد کے لیے زمین عطیہ کرنے کے مبینہ اعلان پر سوالات، ثانیہ مرزا نے کیا جواب دیا؟
مسجد کے لیے زمین عطیہ کرنے کے مبینہ اعلان پر سوالات، ثانیہ مرزا نے کیا جواب دیا؟ — October 29, 2026
انڈیا کی سابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے حیدرآباد میں اپنی ٹینس اکیڈمی کی زمین پر مسجد کی تعمیر سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر وضاحت جاری کر دی ہے۔
ثانیہ مرزا نے اپنے والد عمران مرزا کا بیان انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کیا جس میں انہوں نے ان خبروں کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’ٹینس اکیڈمی کی زمین پر کوئی مسجد تعمیر نہیں کی جا رہی۔‘
عمران مرزا کے مطابق ’سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا اور سابق انڈین کرکٹ کپتان محمد اظہرالدین کی ایک تصویر بھی گردش کر رہی ہے جو ان کے بقول مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔‘
یہ تنازع اس وقت سامنے آیا جب نازیہ الٰہی خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں ثانیہ مرزا کی جانب سے مسجد کے لیے زمین عطیہ کرنے سے متعلق خبروں پر سوالات اٹھائے۔
اس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر زیر بحث آ گیا۔
اپنے بیان میں عمران مرزا نے کہا کہ ’ثانیہ مرزا یا ان کے خاندان کی خریدی گئی زمین کو کس مقصد کے لیے استعمال کیا جائے، اس کا فیصلہ کرنے کا حق انہیں حاصل ہے۔‘ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ’جس زمین پر ثانیہ مرزا ٹینس اکیڈمی قائم ہے، وہاں مسجد تعمیر نہیں کی جا رہی۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’ثانیہ مرزا ماضی میں جو فلاحی کام کر چکی ہیں یا مستقبل میں کریں گی، وہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔‘
ان کے مطابق ’ثانیہ کی تصدیق کے بغیر ان کے فلاحی کاموں سے متعلق دعوؤں کو عام نہیں کیا جانا چاہیے۔‘
واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے سنہ 2023 میں پروفیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ لی تھی۔ وہ اپنے کیریئر کے دوران چھ گرینڈ سلیم ٹائٹلز جیت چکی ہیں اور انڈیا کی نمایاں ٹینس کھلاڑیوں میں شمار ہوتی ہیں۔

انڈیا کی سابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے حیدرآباد میں اپنی ٹینس اکیڈمی کی زمین پر مسجد کی تعمیر سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر وضاحت جاری کر دی ہے۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn