موٹر سائیکل سڑکوں پر دوڑتی ہے شوقین افراد صحراؤں میں بھی گاڑیاں دوڑاتے ہیں لیکن ایک شخص نے پانی پر موٹر سائیکل چلانے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔
یہ من چلا نوجوان چین کا شہری ہے، جس نے چند میٹر نہیں بلکہ 40 کلومیٹر سے طویل فاصلے تک پانی کی سطح پر موٹر سائیکل دوڑا کر اپنا نام گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرایا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی ZXMOTO کے بانی ژانگ شوئے نے مایانگ شہر میں دریائے چِن پر پانی کی سطح پر اپنی موڈیفائیڈ MX450 موٹر سائیکل تیز رفتاری سے دوڑائی اور تقریباً 40.7 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔
اس منفرد کارنامے پر عالمی ریکارڈ مرتب کرنے والے سب سے مستند ادارے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ان کا نام کھلے پانی پر موڈیفائیڈ موٹر سائیکل کے ذریعے سب سے زیادہ فاصلہ طے کرنے والے کے طور پر درج کر لیا۔
پانی پر آگے بڑھنے کے لیے موٹر سائیکل کے پچھلے ٹائر کو اس انداز میں استعمال کیا گیا کہ وہ پانی کو پیچھے کی جانب دھکیلتا رہا، جس سے موٹر سائیکل کو آگے بڑھنے کی قوت حاصل ہوئی۔
واضح رہے کہ موٹر سائیکل میں کی جانے والی تبدیلیوں میں ایک خاص قسم کی ایمفیبیئس اسکی نصب کی گئی تھی، جس کی وجہ سے گاڑی کو زمین اور پانی دونوں پر چلایا جا سکتا ہے۔
موٹر سائیکل سڑکوں پر دوڑتی ہے شوقین افراد صحراؤں میں بھی گاڑیاں دوڑاتے ہیں لیکن ایک شخص نے پانی پر موٹر سائیکل چلانے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments