Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

چین نے متنازع بیان پر ایمباپے کی معذرت قبول کرلی

Admin
By Admin
Oct 29, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

چین نے متنازع بیان پر ایمباپے کی معذرت قبول کرلی
چین نے متنازع بیان پر ایمباپے کی معذرت قبول کرلی — October 29, 2026
بیجنگ: چین نے فرانس کے کپتان فٹبالر کائلین ایمباپے کے چین کے سابق عظیم رہنما ماؤ زے تنگ سے متعلق متنازع بیان پر معذرت قبول کرلی۔

رپورٹس کے مطابق ان کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں اور مختلف برانڈز کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا تھا۔

چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گوو جیاکُن نے بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ”ہم متعلقہ شخص کی جانب سے کی گئی معذرت کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔“

27 سالہ ایمباپے نے فرانسیسی ٹاک شو دی برج میں گفتگو کرتے ہوئے ماؤ زے تنگ سے مشابہت رکھنے والے ایک میم کا ذکر کیا اور انہیں چینی آمر قرار دیا تھا۔

ایمباپے کا کہنا تھا کہ انہیں ایک ایسا میم سب سے زیادہ ہنساتا ہے جس میں ایک شخص کی ویڈیو دکھائی گئی ہے، جو ان کے خیال میں ایک چینی آمر ہے۔ اس میم میں ماؤ زے تنگ سے مشابہ تصویر پر ایمباپے کا چہرہ لگا کر دکھایا گیا تھا۔

فرانسیسی فٹبالر نے بیان پر تنقید کے بعد اپنے تبصرے کو غیر دانشمندانہ قرار دیتے ہوئے معذرت کی۔

واضح رہے کہ ایمباپے کلب کی سطح پر ریئل میڈرڈ جبکہ بین الاقوامی سطح پر فرانس کی قومی ٹیم کے کپتان ہیں۔ ان کے قائدانہ انداز کو ماضی میں ڈریسنگ روم میں آمرانہ طرزِ عمل سے بھی تشبیہ دی جاتی رہی ہے۔

بیجنگ: چین نے فرانس کے کپتان فٹبالر کائلین ایمباپے کے چین کے سابق عظیم رہنما ماؤ زے تنگ سے متعلق متنازع بیان پر معذرت قبول کرلی۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn