Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ٹرمپ کی ایران سے مذاکرات شروع کرنے کیلئے نائب صدر جے ڈی وینس کو حکم دینے کی تردید

Admin
By Admin
Oct 29, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

ٹرمپ کی ایران سے مذاکرات شروع کرنے کیلئے نائب صدر جے ڈی وینس کو حکم دینے کی تردید
ٹرمپ کی ایران سے مذاکرات شروع کرنے کیلئے نائب صدر جے ڈی وینس کو حکم دینے کی تردید — October 29, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے امن مذاکرات شروع کرنے کے لیے نائب صدر جے ڈی وینس کو حکم دینے کی تردید کر دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کا کہنا ہے کہ میں نے جے ڈی وینس کو ایران کے ساتھ امن مذاکرات شروع کرنے کی ہدایت نہیں کی۔

گزشتہ روز جوائنٹ بیس اینڈریوز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے ڈی وینس کا ایران سے رابطہ طبی سامان کی فراہمی سے متعلق تھا۔

ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو طبی سامان کی ضرورت ہے، بنیادی طور پر یہ سامان ایسے لوگوں کی مدد کے لیے بھیجا جا رہا ہے جو بیمار ہیں۔

اس سے قبل امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام اور معاملے سے واقف افراد کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ جے ڈی وینس نے ٹرمپ کی ہدایت پر ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی کو ایک خط ارسال کیا ہے، جس کا مقصد امن مذاکرات کی دوبارہ بحالی کی کوشش کرنا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے امن مذاکرات شروع کرنے کے لیے نائب صدر جے ڈی وینس کو حکم دینے کی تردید کر دی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کا کہنا ہے کہ میں نے جے ڈی...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn