پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 3 تیل بردار جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی بحریہ کا کہنا ہے کہ جہاز آبنائے ہرمز کے غیر مجاز جنوبی راستے سے گزر رہے تھے اور آگ لگنے کے بعد انہیں آبنائے ہرمز کے جنوبی ساحل کے قریب چھوڑ دیا گیا۔
ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق جہازوں نے اپنے ریڈار اور نیویگیشن سسٹمز بند کر رکھے تھے اور ایرانی بحریہ کی وارننگ نظر انداز کرتے ہوئے غیر مجاز راستے سے نکلنے کی کوشش کر رہے تھے۔
پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ جہازوں میں آگ لگنے سے ماحولیاتی آلودگی پیدا ہوئی ہے جس کی ذمے داری ان کے مالکان اور عملے پر عائد ہوتی ہے۔
ایرانی بحریہ نے بحری جہازوں کے منتظمین کو امریکی سینٹرل کمانڈ کے آن لائن بیانات پر توجہ نہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی اشتعال انگیز اقدام کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 3 تیل بردار جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments