Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

فٹبال کی تاریخ کا ہنگامہ خیز میچ، 51 ریڈ کارڈز کا نیا عالمی ریکارڈ

Admin
By Admin
Nov 05, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

فٹبال کی تاریخ کا ہنگامہ خیز میچ، 51 ریڈ کارڈز کا نیا عالمی ریکارڈ
فٹبال کی تاریخ کا ہنگامہ خیز میچ، 51 ریڈ کارڈز کا نیا عالمی ریکارڈ — November 05, 2026
برازیل میں فٹبال کی تاریخ کا ہنگامہ خیز میچ ہوا جس میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کے درمیان شدید لڑائی ہوئی اور ریفری نے ریکارڈ 51 ریڈ کارڈز جاری کر دیے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ برازیلین ریاست میناس گیریس کی انڈر 20 چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کے پہلے مرحلے میں اوبرلاندیا اور مامورے کی ٹیمز کے درمیان پیش آیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مامورے کی جانب سے 3-1 کی برتری حاصل کرنے کے بعد میدان میں صورتِ حال بے قابو ہو گئی۔

مامورے کے کھلاڑی ڈیوِی فرنانڈس بِٹینکورٹ نے تیسرا گول کرنے کے بعد مخالف ٹیم کے بینچ کی جانب اشتعال انگیز اشارے کیے اور مبینہ طور پر نازیبا الفاظ کہے۔

جس پر اوبرلاندیا کے گول کیپنگ کوچ پاؤلو سرجیو ڈیاس ڈوس سانتوس میدان میں آئے اور مذکورہ کھلاڑی کو دھکا دیا، جس کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور عملے کے درمیان ہاتھا پائی شروع ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق لڑائی کے دوران مکے اور لاتیں مارنے کے علاوہ کرسیاں اور اسٹریچرز بھی پھینکے جانے کی اطلاعات سامنے آئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس صورتِحال میں ریفری نے مجموعی طور پر 51 افراد کو میچ سے باہر قرار دیا، جن میں 43 کھلاڑی اور دونوں ٹیمز کے 8 کوچنگ اسٹاف ارکان شامل تھے۔

اس سے قبل فٹبال میچ میں سب سے زیادہ ریڈ کارڈز دکھائے جانے کا ریکارڈ 36 تھا، جو 2011ء میں ارجنٹائن کے 5 ویں ڈویژن کے میچ میں قائم ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ہنگامے کے باعث میچ پہلے تقریباً 40 منٹ کے لیے روک دیا گیا تھا۔

بعد ازاں اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کی اطلاعات پر پولیس کو بھی طلب کیا گیا۔

ہنگامے کے دوران اسٹیڈیم کے 14 دروازے، کھڑکیاں، شاورز اور دیگر سہولتوں کو نقصان پہنچایا گیا، جبکہ فرنیچر بھی تباہ ہوا، ہنگامے کے دوران ریفری کو مبینہ دھمکیوں کے حوالے سے پولیس رپورٹ بھی درج کروائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اوبرلاندیا نے سیمی فائنل کا دوسرا مرحلہ کھیلنے سے دستبرداری اختیار کر لی، جس کے نتیجے میں مامورے کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی۔

برازیل میں فٹبال کی تاریخ کا ہنگامہ خیز میچ ہوا جس میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کے درمیان شدید لڑائی ہوئی اور ریفری نے ریکارڈ 51 ریڈ کارڈز جاری کر دیے۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn