Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

نیتن یاہو کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے امکانات مزید کم ہو گئے

Admin
By Admin
Nov 05, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

نیتن یاہو کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے امکانات مزید کم ہو گئے
نیتن یاہو کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے امکانات مزید کم ہو گئے — November 05, 2026
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے امکانات مزید کم ہو گئے ہیں، ان کی اتحادی مذہبی جماعت یونائیٹڈ توراہ جوڈازم نے وزیراعظم کے عہدے کے لیے کسی بھی امیدوار کی حمایت سے انکار کر دیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق 7 نشستوں پر مشتمل جماعت کے دونوں دھڑوں نے صدر سے مشاورت کے دوران کسی امیدوار کی سفارش نہیں کی، جماعت کے مذہبی رہنماؤں نے بھی کسی امیدوار کی حمایت نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جماعت نے واضح کیا ہے کہ مستقبل میں کسی بھی حکومت کی حمایت قدامت پسند مذہبی طلبہ کو لازمی فوجی سروس سے استثنیٰ دینے کا قانون منظور کرنے سے مشروط ہوگی۔
یونائیٹڈ توراہ جوڈازم اس قانون کی منظوری نہ ہونے پر نیتن یاہو سے ناراض ہے۔

دوسری جانب عرب جماعت رام کے 8 ارکان نے گاڈی آئزن کوٹ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد یاشار جماعت کے رہنما آئزن کوٹ کو 56 قانون سازوں کی حمایت حاصل ہو گئی ہے جبکہ نیتن یاہو کے حق میں 46 ارکان نے سفارش کی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے امکانات مزید کم ہو گئے ہیں، ان کی اتحادی مذہبی جماعت یونائیٹڈ توراہ جوڈازم نے وزیراعظم کے عہدے کے لیے کسی بھی امیدوار کی حما...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn