Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

کرینہ کپور کا سیف علی خان پر ہوئے حملے کو جعلی کہنے والوں سے سوال

Admin
By Admin
Nov 05, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

کرینہ کپور کا سیف علی خان پر ہوئے حملے کو جعلی کہنے والوں سے سوال
کرینہ کپور کا سیف علی خان پر ہوئے حملے کو جعلی کہنے والوں سے سوال — November 05, 2026
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے سیف علی خان پر ہونے والے جان لیوا حملے سے متعلق زیرِ گردش سازشی نظریات کو مسترد کر دیا۔

حال ہی میں کافی ود کرن کے آخری سیزن کی ایک قسط میں بالی ووڈ کی معروف فنکار جوڑی کرینہ کپور اور سیف علی خان شریک ہوئے، جہاں انہوں نے گزشتہ سال اپنی رہائش گاہ پر پیش آنے والے حملے سے متعلق گفتگو کی۔

دورانِ گفتگو اداکارہ نے اپنے گھر میں ہونے والے چاقو کے حملے کے بعد اس سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے سازشی نظریات کو مسترد کر دیا۔

واقعے کو من گھڑت یا پہلے سے طے شدہ قرار دیے جانے سے متعلق دعوؤں پر کرینہ کپور نے سخت ردعمل ظاہر کیا اور سوال اٹھایا کہ پولیس کی تحقیقات اور ملزم کی گرفتاری کے باوجود ایسے سازشی نظریات کیسے برقرار رہ سکتے ہیں؟

اداکارہ نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ یہ سازشی نظریات کہاں سے آتے ہیں، اس کا مطلب ہے کہ لوگوں کا خیال تھا کہ پولیس بھی ہمارے ساتھ ملی ہوئی ہے، کیونکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا تھا تو پھر کیا پولیس بھی اس سازش کا حصہ تھی؟

حملے کے بعد پیدا ہونے والی افرا تفری کو یاد کرتے ہوئے کرینہ نے بتایا کہ جب سیف پر حملہ ہوا تو ان کے بیٹے اور ملازم انہیں فوری اسپتال لے گئے جبکہ میں اسپتال جانے کے لیے رات کے کپڑوں میں ہی سڑک پر سواری تلاش کر رہی تھی۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے سیف علی خان پر ہونے والے جان لیوا حملے سے متعلق زیرِ گردش سازشی نظریات کو مسترد کر دیا۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn